حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں میں اسپینرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے سلامی بلے بازجیک کرولی اور بین ڈوکٹ نے محتاط انداز میں اننگ کی شروعات کی۔دونوں پہلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لئے 55 رنوں کی شراکت داری کی۔روی چندر اشون نے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔اشون نے بین ڈوکیٹ کو 35 رنوں کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلو کیا۔
-
🚨 Toss Update 🚨
— BCCI (@BCCI) January 25, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
England win the toss in Hyderabad and elect to bat in the 1st #INDvENG Test.
Fast bowler Avesh Khan has been released to play for his Ranji trophy team, Madhya Pradesh for their next Ranji Trophy fixture.
Rajat Patidar has joined the team as Virat Kohli's… pic.twitter.com/g9TfcLZZvs
">🚨 Toss Update 🚨
— BCCI (@BCCI) January 25, 2024

Rajat Patidar has joined the team as Virat Kohli's… pic.twitter.com/g9TfcLZZvs🚨 Toss Update 🚨
— BCCI (@BCCI) January 25, 2024
England win the toss in Hyderabad and elect to bat in the 1st #INDvENG Test.
Fast bowler Avesh Khan has been released to play for his Ranji trophy team, Madhya Pradesh for their next Ranji Trophy fixture.
Rajat Patidar has joined the team as Virat Kohli's… pic.twitter.com/g9TfcLZZvs
ہندوستان کے کپتان روہت شرمانے جسپریت بمراہ اور محمد سراج کو ابتدائی اووروں میں کامیابی نہیں ملنے پر تجربہ کار اسپنرز روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کو دونوں اینڈ پر گیندبازی کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم بین اسٹوکس نے کہاکہ پچ اچھی ہے۔صبح کی نمی کے بعد پچ بلے بازی کے لئے مزید سازگار ہوسکتی ہے۔اس میچ میں تین اسپنروں کے ساتھ کھیلنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔رہان احمد ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ ٹام ہارٹلے اور جیک لیچ بھی فرسٹ الیون میں شامل ہیں۔
دوسرہ طرف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ ٹاس ہارنے سے زیادہ کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ہم پاس اچھے گیندباز ہیں جو شروعات میں کامیابی دلا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کلدیپ یادو کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر کو بھارتی ویزا مل گیا
روہت شرما نے کہاکہ اکشر پٹیل گیندبازی کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر میں اچھی بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔اسی وجہ سے ٹیم میں ان کی جگہ بنتی ہے۔اس کے علاوہ سریکر بھارت کو بطور وکٹ کیپر فرسٹ الیون میں جگہ ملی ہے۔