ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی نے اپنا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ شان و شوکت کے ساتھ کھیلا - Virat Kohli

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 30, 2024, 12:39 AM IST

Updated : Jun 30, 2024, 12:49 AM IST

عالمی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے فائنل میچ میں وراٹ کوہلی کو 76رنز کی شاندار پاری کھیلنے پر مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ وراٹ کوہلی نے پریزنٹیشن کے دوران عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔

ا
وراٹ کوہلی (Photo: AP)

سرینگر (نیوز ڈیسک) : وراٹ کوہلی نے بارباڈوس میں کھیلے گئے عالمی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بہتری بلے بازی کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا خطاب اپنے نام کیا۔ وراٹ کوہلی نے 59گیندوں پر 76رنز کی پاری کھیل کر بھارت کو بھارت کی پوزیشن مستحکم بنائی۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیس اوورز میں سات وکٹون کے نقصان پر 176رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 169رنز ہی بنا پائی اور سات رنوں سے ہار گئی۔

بھارت کی شروعات خراب رہی اور 35رنز پر تین وکٹیں واپس پویلین لوٹ گئیں۔ تاہم بارباڈوس (ویسٹ اینڈیز) میں کھیلے گئے فائنل میچ میں وراٹ کوہلی نے شانداری پاری کھیلی اور وکٹ کی ایک جانب ڈٹ کر رنز بناتے رہے۔ وراٹ کوہلی نے 59گیندوں کا سامنا کیا اور چھ چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 76رنز بنائے۔

وراٹ کوہلی نے گرچہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز میں خاصی کارکردی کا مظاہرہ نہیں کیا تاہم فائنل میچ کی ان کی یہ پاری برسوں تک یاد رکھی جائے گی۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے وقت وراٹ کوہلی نے اعلان کیا کہ یہ ان کا آخری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تھا۔ کوہلی نے گرچہ عالمی کرکٹ خاص کر ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ (جو کہ عام طور پر ہر دو سال میں کھیلا جاتا ہے) سے قبل ہی وہ ریٹائر ہو جائیں گے اور اگلی نسل کے لیے ٹیم انڈیا کے لئے کھیلنے کی راہ ہموار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ چمپئن - INDIA WINS T 20 WORLD CUP

Last Updated : Jun 30, 2024, 12:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.