ETV Bharat / sports

ونیش پھوگاٹ کے کھیل اور زندگی سے متعلق دلچسپ حقائق - Vinesh Phogat Birthday - VINESH PHOGAT BIRTHDAY

بھارت کی اسٹار خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس میں کافی زیادہ بحث موضوع رہیں، اس دوارن وہ گوگل سرچ میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی کھلاڑی بھی بن گئیں۔ آج وہ اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ہم آپ کو ان کے اور ان کے ریکارڈ سے متعلق کچھ اہم باتیں بتانے جا رہے ہیں۔

Vinesh Phogat Birthday
ونیش پھوگاٹ کے کھیل اور زندگی سے متعلق دلچسپ حقائق (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 25, 2024, 5:58 PM IST

حیدرآباد: بھارت کی اسٹار خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ونیش کے لیے حالیہ وقت بہت مشکل بھرا رہا ہے، کیونکہ پیرس اولمپکس میں صرف سو گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں فائنل سے پہلے ہی نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

جس کی وجہ سے انہیں میڈل سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ اس موقع پر ہم آپ کو ونیش کی زندگی سے متعلق کچھ اہم اور دلچسپ حقائق کے ساتھ ساتھ ان کے کچھ ریکارڈز کے بارے میں بھی بتانے جارہے ہیں۔

ونیش پھوگاٹ کی زندگی کے حقائق

  • بھارت کی اسٹار خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ 25 اگست 1994 کو ہریانہ کے ضلع بھیوانی کے گاؤں بلالی میں پیدا ہوئیں۔
  • ونیش پھوگاٹ کے خاندان میں، ان کے چچا مہاویر سنگھ پھوگاٹ ایک پہلوان تھے۔ انھوں نے اپنی بیٹیوں گیتا اور ببیتا کو پہلوان بنایا۔
  • ونیش نے اپنے چچازاد بہنوں کے ساتھ ساتھ اپنے چچا کے ساتھ کشتی کے داون پیچ سیکھی۔
  • ونیش نے 9 سال کی عمر میں اپنے والد راج پال پھوگاٹ کو کھو دیا اور اس کے بعد ان کی والدہ بھی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں۔
  • بھارت کے اس اسٹار ریسلر نے سوم ویر راٹھی سے شادی کی۔ سوم ویر بھی ایک پہلوان تھے۔ انہوں نے اپنی شادی میں سات پھیروں کے بجائے آٹھ پھیرے لگائے اور آٹھواں پھیرا بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کا تھا۔
  • ونیش نے انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جس کی وجہ سے انھوں نے دہلی کے جنتر منتر پر سابق بی جے پی ایم پی کے خلاف انصاف کے لیے احتجاج بھی کرنا پڑا۔

کشتی میں ونیش کا کیریئر اور اس کے ریکارڈ

  • ونیش 2013 میں دہلی میں منعقدہ ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں 52 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیت کر سرخیوں میں آئی تھیں۔
  • اس کے بعد ونیش نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
  • ونیش نے 2014 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اور ایشیائی گیمز 2018 میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
  • ونیش نے 2018 دولت مشترکہ کھیلوں میں 50 کلوگرام وزن کے زمرے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
  • ونیش نے دولت مشترکہ کھیلوں میں 3 طلائی تمغے، عالمی چمپئن شپ میں 2 کانسی کے تمغے، ایشیائی کھیلوں میں 1 طلائی تمغہ، 2019 میں عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ اور 2021 کے ایشیائی چمپئن میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
  • ونیش نے ریو اولمپکس 2016، ٹوکیو اولمپکس 2020 اور پیرس اولمپکس 2024 میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔ لیکن وہ ایک بار بھی تمغہ نہیں جیت سکی۔

ونیش کو پیرس اولمپکس 2024 میں ڈس کوالیفائی کردیا گیا

پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے 50 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی تھی۔ کیوںکہ ایسا کرنامہ کرکے وہ پہلی بھارتی خاتون بن گئیں تھیں۔ لیکن ان کی یہ خوشی ایک دن سے زیادہ نہیں رک سکی کیونکہ اگلے دن فائنل کی صبح ان کا وزن مقررہ حد یعنی 50 کلوگرام سے 100 گرام زیادہ پایا گیا جس کی وجہ سے انہیں فائنل سے قبل نااہل قرار دے دیا گیا۔ اس دلخراش واقعے کے بعد ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا تھا۔

اس دوران ونیش نے رات بھر اپنا وزن کم کرنے کے لیے سخت محنت کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔ اس کے بعد ونیش نے کھیلوں کی ثالثی عدالت سی اے ایس (کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹ) سے چاندی کا تمغہ دینے کی اپیل کی لیکن عدالت نے اس اپیل کو بھی مسترد کر دیا۔ اس کے بعد 14 اگست کو ونیش کا بھارت آنے پر ایک چیمپیئن کے طرح شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بغیر میڈل وطن واپسی کے باوجود ونیش پھوگاٹ کی برانڈ ویلیو میں چار گنا اضافہ

ونیش پھوگاٹ کو بلآخر گولڈ میڈل مل گیا، بطور انعام کروڑوں روپئے ملنے کی حقیقت کیا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.