ETV Bharat / sports

انڈر19 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کی بیٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 2:29 PM IST

Under19 World Cup 2024: جنوبی افریقہ کے بلوم فونٹن میں کھیلے جارہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کی دعوت پر ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 32 رن بنالئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے بلوم فونٹن
جنوبی افریقہ کے بلوم فونٹن

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے بلوم فونٹن میں کھیلے جارہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کے لئے پر عزم ہیں۔

بنگلہ دیش کے کپتان محفوظ الرحمن نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ وکٹ پر نمی ہے اور گیندبازوں کو اس پچ سے کافی مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک مضبوط ٹیم ہے اسے کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے ۔دوسری طرف ہندوستان کے کپتان ادے سہارن نے کہاکہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ٹاس ہار گئے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پہلےبیٹنگ کرنےکا موقع ملا ہے اس کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان نے آخری ٹی 20 دوسرے سپر اوور میں جیتا، عالمی کپ سے قبل افغانستان کو 0-3 سے شکست دی

ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 32 رن بنالئے ہیں۔ارشن کلکرنی سات رن بنا کر معروف مردھا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔اس سے قبل آئرلینڈ نے امریکہ کو اپنے گروپ اے کے افتتاحی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی۔آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ میں میزبان جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر میگا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.