نئی دہلی: بھارتی کھیلوں کے شائقین بدھ کو اس وقت حیران رہ گئے جب پہلوان ونیش پھوگاٹ کی اولمپک فائنل سے نااہل ہونے کے بعد مشترکہ چاندی کے تمغے کے لیے دائر کی گئی اپیل کو بھی کھیلوں کے ثالثی عدالت نے مسترد کر دیا۔
یہ فیصلہ پیرس اولمپکس کے دوران ونیش کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے ایک ہفتہ بعد آیا۔ اس فیصلے کے تناظر میں ساتھی پہلوان اور اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے سوشل میڈیا پر ونیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔
بجرنگ پونیا نے ایکس پر ہندی زبان میں لکھا ہے جس کا مطلب ہے، تمغہ چھیننے کے باوجود ونیش عالمی سطح پر ہیرے کی طرح چمک رہی ہیں۔ دنیا جیتنے والی بھارت کی شان اور رستم ہند ونیش پھوگاٹ آپ دیش کی کوہِ نور ہو، پورے ملک میں ونیش پھوگاٹ ونیش پھوگاٹ کے نام کا چرچہ ہو رہا ہے۔
माना पदक छीना गया तुम्हारा इस अंधकार में,
— Bajrang Punia 🇮🇳 (@BajrangPunia) August 14, 2024
हीरे की तरह चमक रही हो आज पूरे संसार में।
विश्व विजेता हिंदुस्तान की आन बान शान
रूस्तम ए हिंद विनेश फौगाट आप देश के कोहिनूर हैं।
पूरे विश्व में विनेश फौगाट विनेश फौगाट हो रही हैं।
जिनको मैडल चाहिए। खरीद लेना 15-15 रू में pic.twitter.com/8P1TwEiTiZ
ونیش کی تین تصاویر شیئر کرتے ہوئے بجرنگ نے مزید لکھا کہ جن کو میڈل چاہیے وہ پندرہ پندرہ روپئے میں خرید سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بجرنگ پونیا بھی ان خواتین پہلوانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے نظر آئے جنھوں نے سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے کے بعد ان کے خلاف کاراوائی کرنے کے لیے دہلی میں کئی مہینوں تک احتجاج کیا۔
اس سے قبل بھی بجرنگ کئی مرتنہ ونیش پھوگاٹ کے حق میں ٹویٹ کرکے دنیا کو یہ بتانے کوشش کع چکے ہیں کہ وہ کتنی بہادر لڑکی ہے۔ بجرنگ پونیا بھی اولمپک گولڈ مڈلسٹ ہیں انھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا لیکن انھوں نے پیرس اولمپکس میں شرکت نہیں کیونکہ انھوں نے کوالیفائی میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔
پیرس اولمپکس میں ونیش کا معاملہ
دراصل 7 اگست کو ونیش پھوگاٹ کو 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے خواتین کے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ جبکہ ونیش نے 6 اگست کو اسی کیٹیگری میں تین مقابلے جیت کو فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کی تھی۔ لیکن وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے انھیں نااہل قرار دے دیا گیا جس کے بعد ونیش نے عدالت کا رخ کیا جہاں سے بھی انھیں مایوسی ہاتھ لگی۔