ETV Bharat / sports

پاکستانی تیز گیندباز حارث رؤوف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

جنوبی افریقہ کے سابق تیزگیندباز اور موجودہ امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے حارث رؤوف پر امریکہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا ہے۔ سوشل میڈیا پر کیے گئے ایک پوسٹ میں رسٹی نے دعویٰ کیا کہ حارث رؤف گیند پر اپنے انگوٹھے کا ناخن رگڑ رہے تھے۔

Etv Bharat
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤوف (AP Photos)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 6:25 PM IST

Updated : Jun 7, 2024, 10:11 PM IST

ڈیلاس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں امریکا کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی تیز گیندباز حارث رؤوف پر امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا۔ جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے مرحلے کے میچ میں پاکستان کو امریکہ کے خلاف حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رؤوف نے اپنے چار اوورز میں 37 رنز دیے، لیکن انھوں نے اینڈریز گوس کا ایک اہم وکٹ بھی حاصل کیا۔ پاکستان نے 12 اوورز کے بعد گیند کو تبدیل بھی کیا جب امریکہ کا اسکور ایک وکٹ پر 94 رنز تھا۔ گیند کی تبدیلی کے بعد بھی امریکہ نے رنز بنانے کی رفتار جاری رکھی اور شاہین آفریدی کو چوکا اور چھکا لگا کر میچ پاکستان سے دور لے جارہے تھے۔

لیکن حارث رؤوف نے 15 ویں اوور میں گوس کو بولٹ کرکے میچ کو پاکستان کی طرف موڑ دیا تھا۔ اسی وکٹ کے چند لمحوں بعد رسٹی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ایک پوسٹ کرکے یہ دعویٰ کیا کہ حارث رؤوف نے اپنے انگھوٹے کے ناخن سے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے، اس لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) سے اس معاملے کو دیکھنے کی درخواست بھی کردی

تھیرون نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'آئی سی سی کیا ہم صرف یہ دکھاوا کرنے جا رہے ہیں کہ پاکستان اس نئی تبدیل شدہ گیند کو کھرچ نہیں رہا ہے؟ ایک گیند جو صرف 2 اوور پہلے تبدیل کی گئی ہو وہ ریورس کر رہا۔ آپ اصل میں حارث رؤوف کو ان کے انگوٹھے کے ناخن کو گیند پر رگڑتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے گیند تجربہ کار فاسٹ بولر حارث رؤوف کے حوالے کی۔ لیکن انہوں نے 14 رنز دے کر میچ ٹائی کرا دیا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔

جس کے بعد سپر اوور میں محمد عامر کی ناقص باؤلنگ کیو جہ سے امریکہ نے ایک باونڈی کی مدد سے 18 رنز بنا دیے۔ اس کے بعد امریکہ کی جانب سے سوربھ نیتراوالکر نے پاکستان کو 13 رنز تک محدود کر دیا اور اپنی ٹیم کو 5 رنز سے تاریخی فتح دلا دی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں امریکہ نے سپر اوور میں شکست دے دی

عرفان پٹھان اور ہرشا بھوگلے کی بابراعظم پر تنقید

Last Updated : Jun 7, 2024, 10:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.