ETV Bharat / sports

ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، بابراعظم کا کپتانی چھوڑنے سے متعلق بڑا بیان - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا گروپ اسٹیج میں سے باہر ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا تھا لیکں انھوں نے اپنے گروپ کے آخری میچ میں آئرلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر اپنی ساکھ کو مزید نیچے گرنے سے بچا لیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم سے کئی سوالات کیے گئے جس کے جواب میں انھوں نے کئی باتیں بھی کہیں۔

Babar Azam
پاکستانی کپتان بابر اعظم (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 3:57 PM IST

حیدرآباد: پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کا سفر گروپ مرحلے کے ساتھ ہی ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ مرحلے میں بھارت اور امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انھیں ورلڈ کپ سے ہی باہر ہونا پڑا۔

گروپ کے آخری میچ میں اتوار کو پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کو الوداع کہہ دیا، تاہم کپتان نے گروپ اے کے گزشتہ میچوں میں ہونے والی غلطیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستان نے آئرلینڈ کے 107 رنز کے ہدف کو 7 وکٹیں کھو کر 111 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ اس میچ میں بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو آخری میچ میں فتح سے ہمکنار کرایا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا، 'میرے خیال میں باؤلنگ کے حوالے سے حالات ہمارے باؤلرز کے لیے سازگار تھے۔ لیکن بیٹنگ میں ہم نے امریکہ اور بھارت کے خلاف میچوں میں کچھ غلطیاں کیں۔ جب آپ مسلسل وکٹیں گنواتے ہیں تو دباؤ آپ پر ہی بڑھتا جاتا ہے۔

بابر نے اعتراف بھی کیا کہ ہم قریبی میچ کو اچھے طریقے سے ختم نہیں کر سکے اور ہم انڈیا اور امریکہ کے خلاف ٹیم کے طور پر اچھا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ ہم نے آئرلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہم نے گیند سے ابتدائی وکٹیں حاصل کیں لیکن ہم بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ ہم نے لگاتار دو وکٹیں گنوائیں، لیکن آخر میں جیت گئے۔

کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، ہمیں گھر جاکر اس پر بات کرنی ہوگی اور یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم نے کہاں غلطی کی ہے۔ ہم نے اس قسم کی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی ہمارے ملک کو ضرورت ہے۔ ہمیں کچھ شعبوں میں بہتری لانی ہوگی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 'جب میں نے کپتانی چھوڑی تو مجھے لگا کہ مجھے اب کپتان نہیں رہنا چاہیے، لیکن جب پی سی بی نے مجھے کپتانی دینے کا فیصلہ کیا تو میں سے اسے قبول کرلیا یہ ان کا فیصلہ تھا۔ اگر میں نے دوبارہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سب کو آگاہ کروں گا۔ اس وقت میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں تیسرے نمبر پر رہی، بھارت اور امریکہ کے خلاف اپنے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد کینیڈا اور آئرلینڈ کو شکست دی۔ تاہم، بابر خوش ہیں کہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا اختتام مثبت انداز میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، اپنی ٹیم پر پاکستانیوں کا غصہ پھوٹ پڑا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.