ETV Bharat / sports

روتوراج کی کپتانی متاثر کن تھی، سنیل گواسکر - IPL 2024

Sunil Gavaskar On Ruturaj Captaincy ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کے نئے کپتان روتوراج گائیکواڑ کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان ان کا ڈیبیو متاثر کن تھا۔

روتوراج کی کپتانی متاثر کن تھی:سنیل گواسکر

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 23, 2024, 3:46 PM IST

چنئی:آرسی بی کے خلاف چھ وکٹوں کی جیت پر روتوراج کو مبارکباد دیتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہاکہ ایک کپتان کے طور پر آپ کا ڈیبیو بہت اہم ہو جاتا ہے۔ آپ جیت کے ساتھ اپنے کپتانی کیرئیر کی اچھی شروعات کرنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوا۔ میچ کے دوران باؤلنگ کی محتاط تبدیلیاں متاثر کن تھیں۔ انہوں نے جس طرح مستفیض کو استعمال کیا وہ بالکل حیرت انگیز تھا۔

سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے آخری اوور تک دیپک چاہر کے بجائے تشار دیش پانڈے پر بھروسہ کیا۔ میرے خیال میں یہ ایک اور باؤلر کو استعمال کرنے کا موقع تھا، دیش پانڈے نے ایک شاندار فائنل اوور کے ساتھ جواب دیا۔ اس لیے میرے خیال میں کپتانی سب سے زیادہ متاثر کن تھی۔

سابق ہندوستانی عظیم کھلاڑی نے کہاکہ یقینی طور پر ان کے ارد گرد ایم ایس دھونی ہیں، جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں، انہیں بتاتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ایم ایس دھونی جیسے تجربہ کار اور قابل شخص کا ایک چھوٹا سا اشارہ بھی بڑا فرق ڈالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024 میں چنئی سپر کنگز کا فاتحانہ آغاز - IPL 2024

اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ لائیو میں بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا کہ اگر میں فاف ڈو پلیسس ہوتا تو ہدف کا تعاقب کر سکتا تھا۔ وہ وکٹ بالکل فلیٹ تھی۔ یہ اسپنرز کی وکٹ نہیں تھی، یہاں سیم بالرز کو موقع ملا۔ میرے خیال میں آر سی بی کو پیچھا کرنا چاہیے تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.