ETV Bharat / sports

جب ابرام نے رنکو سنگھ کو بولنگ کی - ٰIPL 2024 - ٰIPL 2024

Shah Rukh And Abram Play Cricket with KKR: کولکاتا نائٹ رائڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے ابرام نے ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ شاہ رخ اور ابرام کو ویڈیو میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جب ابرام نے رنکو سنگھ کو بالنگ کی
جب ابرام نے رنکو سنگھ کو بالنگ کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 5:02 PM IST

ممبئی: کولکاتا نائٹ رائڈرز (کے کے آر) کے شریک مالک شاہ رخ خان اور ان کے چھوٹے بیٹے ابرام کو ایڈن گارڈنز میں پریکٹس سیشن کے دوران بالنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں کنگ خان کے چھوٹے نواب ابرام کو کے کے آر کے بلے باز رنکو سنگھ کو بالنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جارح مزاج بلے باز رنکو سنگھ نے ابرام کی گیندبازی کا لطف اٹھایا۔

دوسری طرف شاہ رخ خان نے کھیل اور اپنی ٹیم کے تئیں اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے خود بلے بازی کی۔کنگ خان بلے بازی کرتے وقت بے حد خوش نظر آرہے تھے

کے کے آر کا مقابلہ پیر کو ایڈن گارڈن میں دہلی کیپٹلس سے ہوگا۔ نائٹ رائیڈرز نے اس پچ پر لگاتار 8 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 5 جیتے ہیں اور 3 ہارے ہیں۔ اس کھیل کے ساتھ ہی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

کے کے آر کی سوشل میڈیا ٹیم نے اس سے قبل میچ میں کنگ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے ابرام اور منیجر پوجا ددلانی کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور بڑے بیٹے آریان خان نے کلینا ایئرپورٹ پر اپنے اسٹائلش انداز سے سب کی توجہ مبذول کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا کے سامنے جیت کی راہ پر واپس لوٹنے کا چیلنج

غور طلب ہے کہ رواں آئی پی ایل میں کے کے آر کی ٹیم نے اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر ہے۔ کے کے آر نے اب تک کھیلے گئے 8 میچوں میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دہلی کی ٹیم نے اب تک 10 میچز کھیلے ہیں جس میں اس نے 5 میچ جیتے ہیں اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت دہلی کیپٹلس 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 5ویں نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.