ETV Bharat / sports

سعودی عرب پہلے اولمپک ای سپورٹس گیمز کی میزبانی کرے گا - Olympic Esports Games

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 20, 2024, 7:13 PM IST

اولمپک ای اسپورٹس گیمز کا پہلا ایڈیشن 2025 میں سعودی عرب میں منعقد ہوگا، کیونکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ طور پر اس تجویز کو قبل کرلیا ہے۔

Saudi Arabia to host first olympic esports games in 2025
سعودی عرب پہلے اولمپک ای سپورٹس گیمز کی میزبانی کرے گا (AFP PHOTO)

نئی دہلی: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اولمپک ای اسپورٹس گیمز کے قیام کے ساتھ ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، جس کا پہلا ایڈیشن 2025 میں سعودی عرب میں منعقد ہو رہا ہے، کیونکہ آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ طور پر اس تجویز کی توثیق کی تھی۔

عالمی سطح پر ای اسپورٹس گیمز کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) نے اولمپک ای اسپورٹس گیمز کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی قومی اولمپک کمیٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

یو این آئی ای اسپورٹ ٹیک کے بانی اور ایف ای اے آئی (فیڈریشن آف ای اسپورٹس ایسوسی ایشن انڈیا) کے بانی رکن ابھیشیک اسر نے کہا کہ آج ہر ملک ای اسپورٹس کو اولمپک تمغے جیتنے کے موقع کے طور پر دیکھے گا، یہ اقدام مستقبل میں گیم چینجر ثابٹ ہوگا۔

اس موقع پر امریکہ میں سعودی عرب کے سفارت خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی کنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب کو 2025 میں پہلی بار اولمپک ای اسپورٹس گیمز کے میزبانی کرنا قابل فخر ہے، یہ تاریخی کامیابی اسپورٹس میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے اور ہم دنیا کو اس اہم ایونٹ میں خوش آمدید کہنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

قابل ذکر ہے کہ 2021 اور 2022 کے درمیان ای اسپورٹس کے زمرے میں کھلاڑیوں کی تعداد چار گنا (150,000 سے 600,000 تک) بڑھ گئی ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ تعداد 2027 کے آخر تک 1.5 ملین تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ اولمپک ای اسپورٹس سیریز ایک اولمپک گیمز کی طرز کا اسپورٹس ایونٹ ہے۔ لیکن اس میں متعدد مختلف ورچوئل اسپورٹس اور ویڈیو گیمز ایک ہی جگہ پر کھیلی جاتے ہیں۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اگرچہ ای اسپورٹس اور ویڈیو گیمنگ کو روایتی طور پر ایک کھیل نہیں سمجھتی ہے۔ لیکن اس کے تعلق سے اولمپک موومنٹ نے 2007 کے اوائل سے ہی اس میں دلچسپی لینا شروع کر دی تھی۔

2017 میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور ای اسپورٹس پر مرکوز ایک اولمپک سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ 2021 میں کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران آئی او سی نے بالآخر نومبر 2022 میں اولمپک ای اسپورٹس ویک کے حصے کے طور پر اولمپک ای اسپورٹس سیریز بنانے کا اعلان کیا۔

افتتاحی ایڈیشن سنگاپور میں جون 2023 میں منعقد کیا گیا تھا، جس کا دوسرا ایڈیشن 2024 میں طے کیا گیا تھا۔ اولمپک ای اسپورٹس سیریز کے ایونٹس کا روایتی اولمپک کھیلوں سے تعلق ہے، کیونکہ منتخب کردہ ویڈیو گیم ٹائٹلز کا انتخاب بین الاقوامی فیڈریشنز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

باقاعدہ اولمپک کھیلوں کے برعکس اولمپک ای اسپورٹس سیریز میں تمغے اور ڈپلومہ نہیں دیا جاتا ہے بلکہ ہر ایونٹ میں سرفہرست تین کھلاڑیوں کو تمغوں کی بجائے سونے، چاندی اور کانسے کے رِنگ کی ٹرافیاں دی جاتی ہیں۔ 142ویں آئی او سی اجلاس میں منظوری کے بعد اولمپک ای اسپورٹس سیریز کو اولمپک ای اسپورٹس گیمز سے بدل دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.