ہمیلٹن:ہمیلٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی شروعات مایوس کن رہی ۔جنوبی افریقہ کے چار رنوں کے مجموعی اسکور پر کلائڈ فورٹین بغیر کھاتہ کھولے ہنری کے شکار بن گئے۔کپتان نیل برانڈ اور رینارڈ وین ٹونڈر نے دوسرے وکٹ کے لیے 36 رنوں کی شراکت داری کی۔
کپتان نیل برانڈ 25 رن بنا کر او رورکی کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔ہمزہ زوبیر بھی 20 رن بنا کر پویلین کی جانب چلتے بنے۔اس کے کیگن پیٹرسن دو رن بنا کر آوٹ ہوئے۔رینارڈ وین ٹونڈر 32 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔
ڈیوڈ بینڈگھم39 رن بنا کر راچین رویندر کی گیندوں پر کیچ آوٹ ہو گئے۔پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے89 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رن بنا لئے ہیں۔دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز کیں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بحران سے نکالنے کی بھر پور کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:کے ایل راہل تیسرے ٹیسٹ سے باہر، اس بلے باز کو ملا موقع
راون ڈی سوارڈ 55 رن اور شاون وین برگ 36 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سےراچین رویندر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے۔اس کے علاوہ ہنری،نیل او رورکی اور ویگنار کو ایک ایک وکٹ ملا۔