احمد آباد:200 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی پنجاب کنگز کی ٹیم کا آغاز خراب رہا۔ امیش یادو نے دوسرے ہی اوور میں کپتان شیکھر دھون کو ایک رن پر آؤٹ کر کے پنجاب کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد چھٹے اوور میں جونی بیئرسٹو 13 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 22 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ نور احمد کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔
پربھسمرن سنگھ نے 24 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن بنائے۔ سیم کرن پانچ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، سکندر رضا 15 رن بنانے کے بعد اور جیتیش شرما 16 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ششانک سنگھ نے 29 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 61 رن بنائے اور آشوتوش شرما نے 17 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رن بنائے۔ ہرپریت برار ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب نے 19.5 اوور میں سات وکٹ پر 200 رن بنائے اور میچ تین وکٹ سے جیت لیا۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے نور احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی، امیش یادو، راشد خان، درشن نالکنڈے اور موہت شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل شبھمن گل کی ناٹ آوٹ کپتان کی 89 رن کی اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں میچ میں جمعرات کو پنجاب کنگز کو جیتنے کے لیے 200 رن کا ہدف دیا۔
نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج پنجاب کنگز کے کپتان شیکھر دھون نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی گجرات کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی اور تیسرے اوور میں ہی 11 رن پر اوپنر ریدھیمان ساہا کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد کین ولیمسن 26 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سائی سدرشن نے 19 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 33 رن بنائے۔ وجے شنکر آٹھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:کے کے آر کی جیت کے بعد کنگ خان کا دہلی کیپیٹلس کے کھلاڑیوں کو گلے لگانے کا ویڈیو وائرل - Khan hugging Pant
شبھمن گل نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 89 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ وہیں راہول تیوتیا آٹھ گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔گجرات کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 199 رن بنائے۔پنجاب کنگز کی جانب سے کگیسو ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہرپریت برار اور ہرشل پٹیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یو این آئی