ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں کے میچوں کا مکمل شیڈول - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس میں آج بھارت شوٹنگ، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، ٹینس اور ٹیبل ٹینس میں اپنی کارکردگی دکھائے گا۔ اس لیے اسٹوری میں ہم آپ کو بھارت کے کون سے کھلاڑی کس کھیل میں کس کے خلاف کب کھیلیں گے یہ بتانے والے ہیں۔

Paris Olympics 2024 today 27 July full schedule know Indian Athletes events and timings
پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں کے میچوں کا مکمل شیڈول (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 6:01 AM IST

حیدرآباد: پیرس اولمپکس کا آغاز گزشتہ روز دریائے سین پر شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کر دیا گیا ہے۔ آج یعنی 27 جولائی سے تمام ممالک کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

وہیں آج بھارتی کھلاڑی شوٹنگ، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی اور ٹینس جیسے کھیلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس وجہ سے ہم آپ کو اس اسٹوری میں بھارتی کھلاڑیوں کے آج ہونے والے مکمل میچ کے شیڈول بتانے جارہے ہیں۔

27 جولائی کو بھارتی ایتھلیٹس کے مقابلے

شوٹنگ:

شوٹنگ میں بھارت کے لیے آج 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ جس میں دس میٹر ایئر رائفل ٹیم کوالیفکیشن، دس میٹر ایئر پسٹل مینز کوالیفکیشن اور دس میٹر ایئر پسٹل خواتین کی کوالیفکیشن میں مقابلے شامل ہیں۔ سندیپ سنگھ، ارجن بابوتا، ایلاوینل والاریون، رمتا جندال بھارت کے لیے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم میں نظر آئیں گے۔ تو سربجوت سنگھ، ارجن چیمہ 10 میٹر ایئر پسٹل مینز میچ میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین کی کوالیفکیشن میں ردھم سنگوان، منو بھاکر کو چیلنج کیا جائے گا۔

  • دس میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم کوالیفکیشن (سندیپ سنگھ، ارجن بابوتا، ایلاوینل والاریون، رمتا جندال) - دوپہر 12:30 بجے
  • دس میٹر ایئر پسٹل مردوں کی کوالیفیکیشن (سربجوت سنگھ، ارجن چیمہ) – دوپہر 2 بجے
  • دس میٹر ایئر پسٹل خواتین کی کوالیفیکشن (ریدم سانگوان، منو بھاکر) – شام 4 بجے

بیڈمنٹن:

بیڈمنٹن میں آج تین میچ ہونے جارہے ہیں، جس میں لکشیا سین کا مقابلہ مردوں کے سنگلز میں گوئٹے مالا کے کارڈن کیون سے ہوگا۔ مردوں کے ڈبلز میں ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی کا مقابلہ فرانس کے کوروی لوکاس اور لیبر رونن سے ہوگا۔ خواتین کے ڈبلز میں تنیشا کرسٹو اور اشونی پونپا کی جوڑی کم سو یونگ اور کانگ ہی یونگ کی کوریائی جوڑی کے ساتھ کھیلتی نظر آئے گی۔

  • گروپ مرحلہ: مردوں کا سنگلز (لکشیا سین) – شام 5:30 بجے
  • گروپ مرحلہ: مردوں کا ڈبلز (ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی) – رات 8 بجے کے بعد
  • گروپ مرحلہ: خواتین کا ڈبلز (تنیشا کرسٹو اور اشونی پونپا) – رات 8 بجے کے بعد

باکسنگ:

آج باکسنگ میں بھارت کے صرف ایک کھلاڑی کا میچ ہے۔ اس میچ میں بھارتی خاتون باکسر پریتی پوار خواتین کے 54 کلوگرام مقابلے میں اپنا راؤنڈ آف 32 میچ کھیلتی نظر آئیں گی، جس میں ان کا مقابلہ ویتنام کی ویو تھی کم انہ سے ہوگا۔

ہاکی:

آج بھارتی ہاکی ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں کھیلتی نظر آئے گی۔

  • گروپ بی: انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ (مرد) - رات 9 بجے

ٹینس:

ٹینس میں بھارت کے سب سے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اپنے ساتھی این سری رام بالی جی کے ساتھ مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی جوڑی ریبول فابیان اور راجر ویسلن ایڈورڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

  • مردوں کے ڈبلز (روہن بوپنا اور این سری رام بالاجی) سہ پہر – 3:30 بجے

ٹیبل ٹینس:

بھارت کے لیے ٹیبل ٹینس میں ہرمیت دیسائی پہلے راؤنڈ کا اپنا پہلا میچ اردن کے ابو یمن زید کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ 27 جولائی کو ٹیبل ٹینس میں بھارت کا صرف ایک میچ ہے۔

  • مردوں کے سنگلز (ہرمیت ڈیسائی) ابتدائی راؤنڈ – شام 6:30 بجے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.