حیدرآباد: بھارتی خاتون شوٹر منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ہر کوئی مبارکباد دے رہا ہے۔ اس موقع پر معروف ریت آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے بھی اپنے سینڈ آرٹ کے ذریعے منو بھاکر کو مبارکباد دی ہے۔
پٹنائک نے اڈیشہ کے پوری ساحل پر 10 فٹ کی رائفل، اولمپک میڈل اور ترنگے کے مجسمے کے ساتھ منو بھاکر کی تصویر بنا کر مبارک باد پیش کی ہے۔ جس کے بعد سدرشن پٹنائک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا کہ بھارت نے پیرس اولمپکس میں اپنا پہلا تمغہ جیتا! منو بھاکر کو خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے اور بھارت کے لیے شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون بننے پر مبارکباد۔
India bags its First Medal at the #ParisOlympics2024! Jai Ho🇮🇳@RealManuBhaker, congratulations on winning the bronze medal🥉in the women's 10m Air Pistol event and also becoming the first woman to win a medal in shooting for India.
— Sudarsan Pattnaik (@sudarsansand) July 28, 2024
My SandArt at Puri beach in Odisha.… pic.twitter.com/HPj3xbEKUv
قابل ذکر ہے کہ پٹنائک اس سے قبل سچن تندولکر سے لے کر ویراٹ کوہلی تک کئی بڑے اسپورٹس اسٹارز کو سینڈ آرٹ بنا کر ان کو مبارکباد دے چکے ہیں۔
بھارتی شوٹر منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں 221.7 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ منو کو کوریائی کھلاڑیوں نے سخت مقابلہ دیا اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپک ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ منو بھاکر شوٹنگ میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔