ETV Bharat / sports

اولمپک گیمز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟ - Paris Olympic 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 6:35 PM IST

اولمپک گیمز میں دنیا کے مختلف ممالک سے ہزاروں کھلاڑی شرکت کرتے ہیں اور اپنے نام کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔ لیکن آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہوگا کہ ان کھلاڑیوں کو اولمپک گیمز کے لیے کیسے منتخب کیا جاتا ہے؟ اس لیے آج ہم اولمپک گیمز میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے پروسیز کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

Paris Olympic 2024
پیرس اولمپکس (ians photo)

حیدرآباد: پیرس اولمپکس 26 جولائی سے شروع ہونے والا ہے جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔ اولمپک گیمز میں دنیا بھر سے 10,500 ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں نے اولمپک گیمز میں کیسے جگہ بنائی اور ان کھلاڑی کا اولمپک گیمز کے لیے کیسے انتخاب ہوتا ہے؟

اولمپک گیمز کے لیے منتخب ہونا زیادہ تر کھلاڑیوں کا خواب ہوتا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مضبوط قوت ارادی اور کئی سالوں کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑی خود کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کرسکتے ہیں۔

اولمپک گیمز میں حصہ لینے کا مطلب اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور افتتاحی تقریب میں اپنے قومی پرچم کے پیچھے مارچ کرنے کا اعزاز، عالمی سطح کے سرفہرست ایتھلیٹس کے ساتھ ملاقات اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع۔ یہی اولمپک گیمز کی روح ہے۔

Paris Olympic 2024
پیرس اولمپکس 26 جولائی سے شروع ہونے والا ہے (Ians photo)

اولمپک گیمز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟

اولمپک کیمز میں انتخاب کا انحصار بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن اور قومی کمیٹیوں پر ہوتا ہے۔ اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے کھلاڑیوں کو اولمپک چارٹر اور انٹرنیشنل فیڈریشن (IF) کے قوانین پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن کوالیفیکیشن کے لیے مقابلوں کا اہتمام کرتا ہے، جبکہ ملک کی قومی اولمپک کمیٹی (NOC) اپنے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں داخل کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے ایک سال قبل انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن میں موجود 206 قومی اولمپک کمیٹیوں کو نوٹس بھیجا جاتا ہے۔ اس کے بعد قومی کمیٹیاں اپنے اپنے ممالک کے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر کے انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کو بھیجتی ہیں۔ اس فہرست کی بنیاد پر انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن فیصلہ کرتی ہے کہ کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا جانا چاہیے اور کن کو نہیں۔

Paris Olympic 2024
پیرس اولمپکس 11 اگست تک جاری رہے گا (ians photo)

کوٹہ سسٹم کے تحت بھی کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔

قومی کمیٹی بعض اوقات کوٹہ سسٹم بھی استعمال کرتی ہے اور اس کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہے کہ کون سا کھلاڑی اولمپکس میں جائے گا اور کون سا نہیں۔ ریسلنگ اور شوٹنگ میں کوٹہ سسٹم کافی عرصے سے رائج ہے۔

اس کھیل کے کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ وہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گے یا نہیں۔ اس کی وجہ سے بعض اوقات بہت سے ہونہار کھلاڑی اولمپکس کھیلنے سے محروم بھی ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ کھیلوں کے مطابق ایک معیار بھی مقرر کیا جاتا ہے جسے عبور کرنے پر کھلاڑی کو کوٹہ ملتا ہے اور جو بھی کھلاڑی اس معیار پر پورا اترتا ہے ان کو بھی کوٹہ کے ذریعہ اولمپک میں جگہ مل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی کھلاڑی عالمی رینکنگ کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں۔

How are athletes selected for the Olympic Games?
اولمپک گیمز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟ (ians photo)

اولمپک کوالیفیکیشن کے دیگر نکات۔

ایک سے زیادہ قومیت رکھنے والے ایتھیلیٹس اپنی پسند کے ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر وہ پہلے ہی کھیلوں یا کسی دوسرے کھیلوں کے بڑے ایونٹ میں ایک ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، تو وہ تین سال تک کسی دوسرے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔

اولمپک کھیلوں میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔ کچھ کھیلوں میں جیسے گھڑ سواری، تلواربازی اور کشتی رانی میں ایتھلیٹس طویل عمر تک کھیلوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اولمپک گیمز میں حصہ لے کر کھلاڑی اولمپک اقدار کا احترام کرنے کا عہد کرتے ہیں اور ڈوپنگ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنے پر راضی ہوتے ہیں۔ اس لیے گیمز کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ اور اس کے میڈیکل کمیشن کے اختیار کے تحت کیے جاتے ہیں۔

ٹیسٹ گیمز سے پہلے یا اس کے دوران کرائے جا سکتے ہیں۔ انفرادی کھیلوں کے لیے ہر ایتھلیٹ کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ ٹیم وائز کھیلوں یا دیگر کھیلوں کے لیے اولمپک گیمز کے پورے دورانیے میں جانچ کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس 2024 میں کتنے کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کریں گے؟

اولمپکس میں ہاکی کی تاریخ اور بھارتی ہاکی ٹیم کا سفر

نیرج چوپڑا 28 رکنی ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم کی قیادت کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.