ETV Bharat / sports

نیدرلینڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کر دیا - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

رائل ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ کار کرکٹر اسکاٹ ایڈورڈز آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں نیدرلینڈز ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Netherlands
نیدرلینڈز (ائی اے این ایس)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 13, 2024, 5:56 PM IST

ایمسٹرڈیم: رائل ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ تجربہ کار اسکاٹ ایڈورڈز کو اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیدرلینڈز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 27 سالہ ایڈورڈز کو میزبان نیپال اور نمیبیا کی حالیہ سہ فریقی سیریز میں معمولی کارکردگی کے باوجود کپتان منتخب کیا گیا۔

مجموعی طور پر اس کھلاڑی نے نیدرلینڈز کے لیے 56 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، جس میں 122 کے اسٹرائیک ریٹ سے 671 رنز بنائے ہیں۔ بھارتی نژاد کرکٹرز تیجا ندامانورو، وکرم سنگھ اور آرین دت بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 اور گزشتہ سال کے 50 اوور کے ورلڈ کپ کے بعد یہ مسلسل تیسرا آئی سی سی ایونٹ ہے جس میں نیدرلینڈز شرکت کر رہے ہیں۔

دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے نیدرلینڈز 18 اور 24 مئی کے درمیان آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر ایک اور سہ فریقی سیریز کھیلے گا۔

نیدرلینڈز اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 4 جون کو ڈیلاس میں نیپال کے خلاف کرے گا اور چار دن بعد نیو یارک میں جنوبی افریقہ سے مد مقابل ہوگا۔ ان کے آخری دو گروپ میچ بنگلہ دیش (13 جون) اور سری لنکا (17 جون) کے خلاف ہیں۔

نیدرلینڈز اسکواڈ: اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، آرین دت، باس ڈی لیڈے، ڈینیل ڈورم، فریڈ کلاسن، کائل کلین، لوگن وین بیک، میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، پال وین میکرین، سائبرینڈ اینجلبریچ، تیجا ندامانورو، ٹم پرنگل، وکرم سنگھ اور ویسلے بیریسی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹیموں پر ایک نظر، پاکستان کے اسکواڈ کا انتظار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.