ETV Bharat / sports

گواسکر سمیت ماہرین نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر تنقید کی - Gavaskar Slams Hardik - GAVASKAR SLAMS HARDIK

ممبئی انڈینز کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا پر تنقید کیا جارہا ہے۔ سنیل گواسکر اور کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر پانڈیا پر کڑی تنقید کی ہے۔

Gavaskar Slams Hardik
گواسکر سمیت ماہرین نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر تنقید کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 6:03 PM IST

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر سمیت ماہرین نے ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کپتانی اور گیند بازی کی وجہ سے ان کی ٹیم کو چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ان کی کپتانی اور باؤلنگ دونوں معمولی تھی۔ آخری اوور میں انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کے لیے ایک کمزور فل ٹاس اور لینتھ گیند پھینکی جس کی وجہ سے گیند پر چھکے لگائے گئے۔ ممبئی آرام سے چنئی کو 185-190 تک محدود کر سکتا تھا، لیکن آخری اوور بڑا مہنگا ثابت ہوا۔''

ہاردک ایسے وقت میں آخری اوور کرنے آئے جب یارکر کے ماہر آکاش مدھوال کا ایک اوور باقی تھا۔ تاہم وہ اس میچ میں بھی جدوجہد کر رہے تھے، تین اووروں میں 37 رن دے چکے تھے، اس لیے ہاردک نے خود پر داؤ لگانا مناسب سمجھا۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھی ہاردک کی کپتانی اور طرز عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "ان کے پاس پلان بی کی کمی تھی یا انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ جب تیز گیند باز مسلسل 20-20 رن دے رہے تھے تو انہیں اسپنرز لا کر گیند کی رفتار کم کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔"

ہاردک نے کہا کہ "ہم نے اس وقت اپنے بہترین منصوبے کو نافذ کیا تھا۔ آپ ابھی کہہ سکتے ہیں کہ میں اسپنرز کیوں نہیں لایا لیکن اس وکٹ پر فاسٹ باؤلرز دوبے کو روکنے لیے زیادہ موزوں ہوتے نہ کہ اسپنرز۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے منصوبوں پر ہوشیار رہنا ہوگا اور ہم جانتے ہیں کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔"

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ممبئی کے بیٹنگ کوچ کیروپ پولارڈ نے بھی اپنے کپتان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں آپ کے لیے اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں۔ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور کسی ایک شخص سے سوال کرنا منطقی نہیں ہے۔ میں ان سب سے تنگ آ چکا ہوں۔ وہ شخص اگلے چھ ہفتوں میں اپنے ملک کے لیے کھیلنے جا رہا ہے۔ یہ شخص بھارت کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک ہے۔ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سب کچھ کرتا ہے۔ وہ ایکس فیکٹر ہے اور میں جانتا ہوں کہ جب وہ اگلے چند میچوں میں واپس آئے گا تو ہر کوئی اس کی دوبارہ تعریف کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح ہے کہ چنئی سپر کنگز سے ممبئی انڈینس کی 20 رن کی بڑی شکست کے بعد ماہرین نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر سوال اٹھائے ہیں۔ چھ میچوں میں ممبئی کی یہ چوتھی شکست ہے۔ اس میچ کے دوران ہاردک نے چنئی کی اننگز کا آخری اوور کیا اور 26 رنز دیے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.