حیدرآباد: پیرس اولمپکس 2024 کے آخری دنوں میں پورے ملک کی توجہ صرف جیولن تھرو ایونٹ پر تھی۔ اس ایونٹ میں بھارت کے نیرج چوپڑا اور پاکستان کے ارشد ندیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ دونوں ممالک اس ایونٹ میں اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل لانے کی پیشن گوئی کر رہے تھے لیکن آخر میں ارشد ندیم نے ریکارڈ ساز نیزہ پھینک کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا اور نیرج چوپڑا کو سلور میڈل سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔
ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستان کے مقبول ترین اور مشہور کھلاڑی بن گئے ہیں کیونکہ انھوں نے 40 سال بعد پاکستان کو انفرادی طور پر گولڈ میڈل دلانے میں کامیاب ہوئے۔ اب ارشد پر بہت زیادہ انعامات کی بارش ہو رہی ہے اور ان کی اولمپکس میں تاریخی کارکردگی نے انہیں بہت امیر بنا دیا ہے۔ کچے مکان سے خواب دیکھنے والا ارشد ندیم اب پاکستان کا مشہور کھلاڑی بن چکا ہے۔ بعض تجزیہ کار تو اس کامیابی کو پاکستان کے 1992 کرکٹ ورلڈ کپ سے بھی بڑا قرار دے رہے ہیں۔
ارشد ندیم پر انعامات کی بارش
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ان کی تاریخی فتح کے بعد بہت سارے تحائف اور نقد انعامات سے نوازا جارہا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم کو اب تک بھینس اور دیگر تحائف سمیت 30 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد انعام بھی مل چکا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں لگژری کاریں بھی تحفے میں دی جا رہی ہیں۔
Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif presenting a cheque of Rs.150 million to Mr Arshad Nadeem for winning gold medal in javelin throw at Paris Olympics 2024. pic.twitter.com/4zCbnhqI9S
— PMLN (@pmln_org) August 13, 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے 15 کروڑ روپئے کا اعلان کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 15 کروڑ روپے اور پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہلال امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس کے علاوہ یہ بھی اعلان کیا کہ قومی ہیرو کی انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے 10 کروڑ روپئے کا اعلان کیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کو 10 کروڑ پاکستانی روپے اور 92.97 نمبر پلیٹ والی گاڑی بطور انعام پیش کیا۔ ارشد نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر پھینکا تھا جس کے بعد انہیں پاکستان کے نام والی 92.97 نمبر پلیٹ والی کار تحفے میں دی گئی۔
سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا
صوبہ سندھ کی حکومت نے بھی ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ گورنر سندھ نے بھی 20 لاکھ پاکستانی روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جسے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر دیا جائے گا۔ ارشد کے سسر نے اس تاریخی کامیابی پر ارشد کو ایک بھینس تحفے میں دی ہے۔ پاکستانی اداکار علی ظفر نے بھی انہیں 10 لاکھ پاکستانی روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
The smile on Arshad Nadeem's face is priceless when he sees the special number plate with the historic 92.97 record-breaking javelin throw. pic.twitter.com/tPdIlJ3eBl
— PML-N Digital (@pmlndigitalpk) August 13, 2024
ارشد کو زندگی بھر مفت تیل دینے کا اعلان
اسٹارٹ اپ پاکستان کے سی او او ذیشان طیب نے کہا کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کے اعزاز میں جیو نے انہیں ایک نئی کار اور زندگی بھر مفت ایندھن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ارشد ندیم کو دیگر ایوارڈز اور گاڑیاں بطور تحفے میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے سڑکوں کا نام بھی ارشد ندیم روڈ پر رکھنے کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔
ارشد ندیم کے پاس کتنی دولت ہے؟
نیرج چوپڑا کے مقابلے میں اولمپک سے پہلے ارشد ندیم کی دولت بہت کم تھی۔ کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے بھی کم ہے۔ لیکن اب جب ارشد گولڈ میڈل جیت کر وطن واپس آئے ہیں تو ان کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا۔ کیونکہ انھیں پاکستان کی طرف سے نقد انعام دیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے امید کی جارہی ہے کہ ارشد ندیم کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل میں 89.45 میٹر کا بہترین تھرو کیا لیکن ارشد 92.97 میٹر کا اولمپک ریکارڈ بنا کر طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ جیولن تھرو فائنل میں ندیم کا آخری تھرو بھی 91 میٹر سے اوپر تھا۔