ETV Bharat / state

مجوزہ وقف ترمیم ایکٹ کے خلاف مسلم تنظیموں کا ڈور ٹو ڈور مہم - Waqf Amendment Act - WAQF AMENDMENT ACT

انڈین آرگنائزیشن آف ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر، جمعیت علماء ہند اور دیگر تنظیموں کے ارکان جگہ جگہ کیمپ لگا کر ، گھر گھر، اور محلے محلے جاکر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں کہ وہ مجوزہ قانون کے تعلق سے جے پی سی کے سامنے اپنا احتجاج درج کرائیں اور اپنے اوقاف کی جائدادوں کے تحفظ کے لیے ملی اتحاد کا اثبوت پیش کریں۔

مجوزہ وقف ترمیم ایکٹ کے خلاف مسلم تنظیموں کا ڈور ٹو ڈور مہم
مجوزہ وقف ترمیم ایکٹ کے خلاف مسلم تنظیموں کا ڈور ٹو ڈور مہم (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 5:33 PM IST

بھاگلپور: یہ نظارہ ریاست بہار کے بھاگلپور شہر کے چمپانگر محلے کا ہے، جہاں مسعود الرحمان اور ان کے ساتھی لوگوں کو وقف ترمیم ایکٹ سے متعلق اسی طرح ڈور ٹو ڈور جا کر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں کہ وہ جوائنٹ پارلیامنٹری کمیٹی کے ذریعہ وقف ترمیمی قانون سے متعلق طلب کردہ تجاویز میں اپنا حصہ لیں اور وقف قانون میں کسی تبدیلی کی مخالفت کریں کیونکہ اس قانون سازی کے پیچھے حکومت کی منشاء ٹھیک معلوم نہیں پڑتی۔

مجوزہ وقف ترمیم ایکٹ کے خلاف مسلم تنظیموں کا ڈور ٹو ڈور مہم (ETV Bharat)
انڈین آرگنائزیشن آف ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر، جمعیت علماء ہند اور دیگر تنظیموں کے ارکان جگہ جگہ کیمپ لگا کر ، گھر گھر، اور محلے محلے جاکر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں کہ وہ مجوزہ قانون کے تعلق سے جے پی سی کے سامنے اپنا احتجاج درج کرائیں اور اپنے اوقاف کی جائدادوں کے تحفظ کے لیے ملی اتحاد کا اثبوت پیش کریں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں مسلمان مساجد، مدارس اور قبرستان اور دیگر اوقاف کی جائدادوں سے بے دخل کر دیے جائیں گے۔ ان لوگوں نے مختلف مقامات پر اسکینر بھی لگا دیے ہیں تاکہ جے پی سی کو ای میل ارسال کرنے میں کوئ دشواری پیش نہ آئے۔ اور ان لوگوں کی محنت رنگ بھی لا رہی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ان سے تحریک پاکر جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو ای میل بھیج رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی قانون سازی کا منصوبہ بیحد خطرناک ہے اور اگر وقت رہتے مسلمانوں نے مخالفت نہ کی تو اس کے برے نتائج مرتب ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.