ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ میں انکاؤنٹر، فوج کے چار جوان زخمی، آپریشن جاری - Kishtwar Encounter - KISHTWAR ENCOUNTER

وزیراعظم مودی کے جموں و کشمیر دورے سے قبل کشتواڑ ضلع میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ اس انکاؤنٹر میں فوج کے چار جوان زخمی ہوئے ہیں۔

کشتواڑ میں انکاؤنٹر
کشتواڑ میں انکاؤنٹر (FIle Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 6:42 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جمعہ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشتواڑ ڈوڈہ علاقہ کا پڑوسی ضلع ہے جہاں وزیر اعظم کل (ہفتہ) کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔

اے ڈی جی پی جموں آنند جین نے کہا کہ 'سیکورٹی فورسز کی تلاشی ٹیموں اور چھپے ہوئے دہشت گردوں کے درمیان پنگنل دگڈہ جنگلاتی علاقہ، پولیس اسٹیشن چھترو، ضلع کشتواڑ کے دائرہ اختیار میں نائیڈگھم گاؤں کے بالائی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔ اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب جموں و کشمیر پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر عسکریت پسندی مخالف آپریشن شروع کیا۔ علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ ممنوعہ جنگجو گروپ جیش محمد کے کم از کم 4 جنگجو کشتواڑ کے چھترو علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں اس وقت انکاؤنٹر جاری ہے اور انکاؤنٹر کے علاقے کے قریبی علاقوں میں تلاشی مہم تیز کردی گئی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر عسکریت پسندوں کو بے اثر کرنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس فوج کے ساتھ موقع پر ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہیں کہ دو ماہ قبل ڈوڈہ کے ڈیسا علاقے میں ان عسکریت پسندوں نے ہی حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.