ڈبلن :ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کے 183 رنوں کے ہدف کو میزبان آئر لینڈ نے 19.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبیرنی کو 77 رنوں کی شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہدف کے تعاقب میں آئر لینڈ کی شروعات مایوس کن رہی ۔14 رنوں کے اسکور پر کپتان پال اسٹرلنگ 8 رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔اس کے بعد عباس آفریدی نے لورکن ٹکر کو چار رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دیکھائی۔
اس کے بعد اینڈی بالبیرنی اور ہنری ٹیکٹر نے تیسرے وکٹ کے لئے 77 رنوں کی اہم شراکت داری کرکے آئر لینڈ کی ٹیم کی لڑکھڑاتی اننگ کو پٹری لائی بلکہ جیت کی دہلیز پر لا کھڑ اکردیا۔ہنری ٹیکٹر 36 رن اور جارج ڈوک ریل 24 رن بناکر آوٹ ہوئے۔نڈی بالبیرنی 55 گیندوں پر 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 77 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
گاریتھ ڈیلانی 10 رن اور گارٹس کیمپھور15 رن ناٹ آوٹ رہتے ہوئے آئر لینڈ کو 19.5 اوورز میں پانچ وکٹوں سے جیت دلائی۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی کو دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی،عماد وسیم اور نسیم شاہ کو ایک ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل آئرلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رن بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈز پر ایک نظر، پاکستان کے اسکواڈ کا انتظار - T20 WC 2024 Squad
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم43 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن بنائے۔اس کے علاوہ سیم ایوب 29 گیندوں پر 45 رن،افتخار احمد 15 گیندوں پر 37 اور فخرالزماں 20 رن بناکر نمایاں اسکورر رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ کو دو وکٹ ملے۔