ETV Bharat / sports

زخمی شیوم ماوی آئی پی ایل 2024 سے باہر - IPL 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 3, 2024, 5:58 PM IST

Shivam Mavi Ruled Out Of IPL: لکھنؤ سپر جائنٹس (ایچ ایس جی) کے تیز گیند باز شیوم ماوی انجری کا شکار ہونے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سے باہر ہو گئے ہیں۔

زخمی شیوم ماوی آئی پی ایل 2024 سے باہر
زخمی شیوم ماوی آئی پی ایل 2024 سے باہر

بنگلورو:سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ چوٹ کہاں لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹورنامنٹ کو بہت یاد کروں گا۔ میں انجری کے بعد یہاں آیا تھا اور سوچا تھا کہ میں اپنی ٹیم کے لیے میچ کھیلوں گا اور اچھا کروں گا۔ لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے مجھے ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کرکٹر کو ذہنی طور پر مضبوط ہونا پڑتا ہے۔ اگر آپ کو چوٹ لگی ہے، تو آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ واپس آنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے، آپ کو کن چیزوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔تیز گیند باز شیوم ماوی کے رواں آئی پی ایل سے باہر ہونے پر لکھنو سپر جائنٹس کو دھچکا لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 28 رنز سے ہرایا - IPL 2024

انہوں نے کہا کہ ہماری بہت اچھی ٹیم ہے، میں ٹیم کے لئے باہر سے چیئرکروں گا اور امید ہے کہ ہم جیتیں گے۔ایل ایس جی نے ماوی کی جگہ کسی اور کو منتخب نہیں کیا ہے۔ ٹیم میں اس وقت میٹ ہنری، شمر جوزف، محسن خان، مینک یادو، یش ٹھاکر، ارشد خان اور یودھویر سنگھ جیسے تیز گیند باز ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایل ایس جی نے اس سال ہوئی نیلامی میں ماوی کو 6.4 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.