ETV Bharat / sports

دہلی کا کولکاتا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ - KKR vs DC

ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے 47 ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے میزبان ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کی ٹیم میں پرتھو شاہ کی واپسی ہوئی جبکہ کولکاتا نے میشل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دہلی کا کولکاتا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 7:50 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے 47 ویں میچ میں کولکاتا اور دہلی کی ٹیموں کی جیت کی پٹری پر دوبارہ گامزن ہونے پر نظریں مرکوز ہیں۔ٹاس جیتنے کے بعد دہپلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے کہاکہ پرتھو شا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچ اچھی ہے،۔بڑا اسکور کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ دوسری اننگ میں گیند بلے پر رک رک کر آسکتی ہے۔دوسری طرف میزبان ٹیم کولکاتا کے کپتان سریاش ائیر نے کہاکہ میشل اسٹارک اور باروڑہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے

کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم نے اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر ہے۔ کے کے آر نے اب تک کھیلے گئے 8 میچوں میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے اب تک 10 میچز کھیلے ہیں جس میں اس نے 5 میچ جیتے ہیں اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت دہلی کیپٹلس 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 5ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جب ابرام نے رنکو سنگھ کو بولنگ کی - ٰIPL 2024

کولکاتا اور دہلی کے درمیان اب تک 33 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔کے کے آر نے 17 اور دہلی نے 15 میچ جیتے ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اگر ہم ان کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 میچوں کی بات کریں تو لگتا ہے کہ یہاں دہلی کا پلڑا بھاری ہے۔ دہلی نے 5 میں سے 3 میچوں میں جیت درج کی جبکہ کولکاتا نے 2 میچ جیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.