ETV Bharat / sports

وہ بھارتی اولمپیئنز جو پیرس اولمپکس میں نظر نہیں آئیں گے - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

بھارت کے کئی ایسے کھلاڑی جنھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے لیے تمغے جیتے تھے، وہ اس پیرس اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔ جن میں بجرنگ پونیا اور روی دہیا کا نام قابل ذکر ہے۔

Ravi Kumar Dahiya and Bajrang Punia
بجرنگ پونیا اور روی کمار دہیا (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 25, 2024, 12:29 PM IST

Updated : Jul 25, 2024, 5:38 PM IST

حیدرآباد: پیرس اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہونے جارہا ہے اور اس کا اختتام 11 اگست کو ہوگا۔ کھیل کے اس میگا ایونٹ کا انعقاد پیرس سمیت 16 دیگر فرانسیسی شہروں میں منعقد کیئے جائیں گے۔ لیکن اس دفعہ پیرس اولمپکس میں بھارت کے وہ کھلاڑی نظر نہیں آئیں گے جنھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں تمغے حاصل کیئے تھے۔

بھارت کے وہ کھلاڑی جو پیرس اولمپکس میں نظر نہیں آئیں گے

Bajrang Punia
بجرنگ پونیا (Source: WFI)

بجرنگ پونیا

ٹوکیو اولمپکس میں 65 کلوگرام زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا سلیکشن ٹرائلز کے سیمی فائنل میں ہارنے اور ڈوپنگ ٹیسٹ سے انکار کرنے پر معطلی کے بعد پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے سے محروم ہوگئے۔

Ravi Kumar Dahiya
روی کمار دہیا (Source: SAI Media)

روی کمار دہیا

ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے روی دہیا 57 کلوگرام کے زمرے کے سلیکشن ٹرائلز میں 21 سالہ امان سہراوت سے شکست کھا گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ بھی پیرس اولمپکس سے باہر ہوگئے۔

Kidambi Srikanth
کدامبی سریکانت (Source: Kidambi Srikanth/ X)

کدامبی سریکانت

سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی کدامبی سری کانت، بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر مایوس کن پرفارمنس کے بعد لگاتار دوسری بار اولمپکس سے باہر ہو گئے۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور میں کدامبی 11 میں سے 10 ٹورنامنٹس کے ابتدائی راؤنڈز میں ہی باہر ہو گئے۔

Bhavani Devi
بھوانی دیوی (Source: Olympics.com)

بھوانی دیوی

ٹوکیو اولمپیئن بھوانی دیوی اور چھ رکنی بھارتی فینسنگ ٹیم کی ایک رکن، متحدہ عرب امارات میں ایشیا اوشیانا زونل کوالیفائر میں پیرس اولمپکس کا کوئی کوٹہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ دیوی نے ٹوکیو 2020 میں اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی بھارتی فینسر کے طور پر تاریخ رقم کی تھی۔

Indian Women's Hockey Team
بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم (etv bharat file photo)

بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم

بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم رانچی میں ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز میں کانسی کے تمغے کے مقابلے میں جاپان سے 0-1 سے ہارنے کے بعد پیرس اولمپکس سے محروم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں عمردراز اور کم عمر کھلاڑی کون ہیں؟ اس میں ایک بھارتی بھی شامل

پیرس اولمپکس میں بھارت کے پاس بڑے ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع

پیرس اولمپکس کے کس کھیل میں کتنے کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کریں گے؟

Last Updated : Jul 25, 2024, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.