دبئی: انگلینڈ کے خلاف 28 رنز کی شکست کی وجہ سے بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس ٹیبل میں تین مقام نیچے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
بھارت دو بار ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیل چکا ہے اور ٹیبل میں دوسرے نمبر پر تھا۔ انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد بھارت ٹیبل میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے نیچے چلا گیا ہے۔ اس شکست کے بعد بھارت کا پوائنٹس فیصد 54.16 سے اب 43.33 ہو گیا ہے۔ پچھلے سال کا فاتح آسٹریلیا ٹیبل میں سرفہرست ہے۔
-
The latest #WTC25 standings following 24 hours of box office Test match cricket 🎟#AUSvWI #INDvENG pic.twitter.com/YL6C4oJGwQ
— ICC (@ICC) January 29, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The latest #WTC25 standings following 24 hours of box office Test match cricket 🎟#AUSvWI #INDvENG pic.twitter.com/YL6C4oJGwQ
— ICC (@ICC) January 29, 2024The latest #WTC25 standings following 24 hours of box office Test match cricket 🎟#AUSvWI #INDvENG pic.twitter.com/YL6C4oJGwQ
— ICC (@ICC) January 29, 2024
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو دو دن کے اندر شکست دینے کے بعد بھارت کچھ وقت کے لیے ٹیبل پر سرفہرست بھی تھا۔ لیکن اس کے ٹھیک دو دن بعد ہی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے کلین سویپ کیا اور وہ پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ڈبلیو ٹی سی کے موجودہ سائیکل (2023-25) میں بھارت نے پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور دو میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا پر ختم ہوا ہے۔
حالانکہ بھارت کو شکست دینے کے باوجود انگلینڈ بھی ٹیبل میں ایک مقام نیچے کھسک گیا۔ اس کی وجہ گابا میں آسٹریلیا پر ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح تھی۔ ویسٹ انڈیز اب ٹیبل میں ساتویں جب کہ انگلینڈ آٹھویں نمبر پر ہے۔ (یو این آئی)