ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کا انگلینڈ سے آج مقابلہ - IND VS ENG SEMIFINAL

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 10:49 AM IST

Updated : Jun 27, 2024, 2:46 PM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔ ٹیم انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شکست کا بدلہ لینے کے مقصد سے میدان میں اترے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کا انگلینڈ سے مقابلہ آج
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کا انگلینڈ سے مقابلہ آج ((ians photos))

گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا دوسرا سیمی فائنل ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھ میں ہوگی جبکہ جوس بٹلر انگلینڈ کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔

  • ہندوستان 2022 کا انگلینڈ سے بدلہ لے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں بھی ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔ اس میچ میں روہت شرما کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 168 رن بنائے۔انگلینڈ نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل سے باہر کردیا۔ اب ٹیم انڈیا انگلینڈ سے اس شکست کا بدلہ لینا چاہے گی۔

  • ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک کل 23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ٹیم انڈیا نے 12 ٹی 20 میچ جیتے ہیں، وہیں انگلینڈ کی ٹیم کو 11 ٹی 20 میچوں میں کامیابی ملی ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان کل چار میچز کھیلے گئے ہیں۔ اس دوران دونوں نے 2-2 میچ جیتے ہیں۔

  • پروویڈنس اسٹیڈیم، گیانا کی پچ رپورٹ

اس پچ پر فاسٹ بالر باز نئی گیند کے ساتھ خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ یہاں گیند پرانی ہونے اور پچ سست ہونے کے ساتھ ساتھ اسپنرز بھی وکٹ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اس پچ پر بلے بازوں کو رنز بنانے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے لیکن ایک بلے باز سیٹ ہونے کے بعد وہ بڑا اسکور کر سکتے ہیں۔ یہاں پہلی اننگز کا اوسط اسکور 125 سے 130 کے درمیان ہے۔ اس پچ کا سب سے بڑا اسکور 191 اور سب سے کم اسکور 39 رنز ہے۔ اس پچ پر اب تک 18 میچز کھیلے جا چکے ہیں جہاں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دوسری اننگز میں کھیلنے والی ٹیم نے 9 میچز جیتے ہیں۔

  • ہندوستان کےکھلاڑیوں پر نظریں

ہندوستان کے لیے اس میچ میں روہت شرما (191)، وراٹ کوہلی (66)، سوریہ کمار یادیو (149) اور رشبھ پنت (167) سے شاندار کارکردگی کی توقع ہوگی۔ارشدیپ سنگھ (15)، جسپریت بمراہ (11) اور کلدیپ یادیو (7) سے انگلینڈ کے بلے بازوں کو شکست دینے کی امید کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا گیند اور بلے دونوں سے انگلینڈ کی ٹیم کی کمر توڑ سکتے ہیں۔

  • انگلینڈ کے کھلاڑیوں پرنظریں

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوس بٹلر اور فل سالٹ بلے سے ٹیم انڈیا کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں جبکہ عادل رشید، جوفرا آرچر اور کرس جارڈن گیند کے ساتھ ٹیم کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ بٹلر نے 191 اور سالٹ نے 183 رنز بنائے۔ جبکہ راشد نے 9، آرچر نے 9 اور جارڈن نے 7 وکٹیں حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 عالمی کپ میں افغانستان کا سفر اختتام کو پہنچا، سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

  • دونوں ٹیموں کی ممکنہ ٹیم

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رابندر جڈیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ۔

انگلینڈ: فل سالٹ، جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگ اسٹون، سیم کرن، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید، ریس ٹوپلی۔

Last Updated : Jun 27, 2024, 2:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.