ETV Bharat / sports

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ آج، جانیے پچ رپورٹ اور ہیڈ ٹو ہیڈ اعدادوشمار - IND vs SL

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 9:13 AM IST

IND vs SL
بھارت بمقابلہ سری لنکا (Photo: IANS)

نئی دہلی: بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج 27 جولائی سے ہو رہا ہے۔ اس سیریز کا پہلا میچ سری لنکا کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سوریہ کمار یادیو کریں گے جب کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کمان چرتھ اسلنکا کے ہاتھ میں ہوگی۔

بھارت اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے

بھارت اور سری لنکا کے درمیان کل 29 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران بھارتی ٹیم نے 19 میچ جیتے ہیں جب کہ سری لنکا کی ٹیم صرف 9 میچ جیت سکی ہے۔ اگر ہم ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی بات کریں تو بھارت نے 3 میچ جیتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں سری لنکا پر بھارت کی برتری ہے۔

پچ رپورٹ

کینڈی میں واقع پالے کیلے اسٹیڈیم کی پچ کو تیز گیند بازوں کے لیے مددگار سمجھا جاتا ہے۔ اس پچ پر تیز گیند باز نئی گیند کے ساتھ کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ لیکن ایک بار جب بلے باز سیٹ ہو جاتے ہیں تو وہ آسانی سے رنز بنا سکتے ہیں۔ اسپن گیند بازوں کو بھی پرانی گیند سے اس پچ پر مدد ملتی ہے۔ اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے 23 میچوں میں سے 12 میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں جب کہ ہدف کے تعاقب میں ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 9 میچ جیتے ہیں۔

بھارت کے ان کھلاڑیوں پر ہو گی نظر

بھارت کی نظریں اس میچ میں شبمن گل اور یشسوی جیسوال پر ہوں گی۔ یہ دونوں بھارت کو بہترین شروعات دینا چاہیں گے۔ سوریہ کمار یادو، رنکو سنگھ اور ہاردک پانڈیا ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانا چاہیں گے۔ بولنگ میں امید کی جائے گی کہ ارشدیپ سنگھ اور محمد سراج بھارت کے لیے شروع میں وکٹیں لیں۔ وہیں اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر سری لنکن بلے بازوں کو اسپن کے جال میں پھنساتے نظر آئیں گے۔

سری لنکا کو ان کھلاڑیوں سے امیدیں

اس میچ میں سری لنکا کو پتھم نسانکا، کوسل پریرا، دنیش چندیمل اور کپتان چارتھ اسلنکا سے توقع ہوگی کہ وہ بھارتی گیند بازوں سے آگے چل کر رنز بنائیں گے۔ یہ تمام بلے باز اپنی زبردست کارکردگی سے دھوم مچانے کے لیے پوری طرح تیار ہوں گے۔ گیند کے ساتھ سری لنکا سے توقع کی جائے گی کہ وہ ونیندو ہسرنگا، دونتھ ویللاگے، مہیش تھیکشانا اور متھیشا پاتھیرانا بھارتی گیند بازوں کو شکست دینے کی امید ہوگی۔

بھارت اور سری لنکا کی ممکنہ پلیئنگ 11

بھارت: شبمن گل، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو (کپتان)، سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ۔

سری لنکا: پاتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس، دنیش چندیمل، چارتھ اسالنکا (کپتان)، کامندو مینڈس، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا، دونتھ ویلج، مہیش تھیکشنا، متھیشا پاتھیرانا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیم انڈیا ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ہیڈ کوچ گمبھیر کے ساتھ سری لنکا پہنچی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.