ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دی

ICC Under 19 World Cup وینا مفاکا کے پانچ وکٹوں اور اس کے بعد گلبرٹ پریٹوریس کی 53 رنز کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے آج انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے گروپ کے سپر سکس میچ میں زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے دی شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 8:29 PM IST

پوچیفسٹروم:جنوبی افریقی اوپنروں گلبرٹ پریٹوریس اور اسٹیو اسٹاک کی جوڑی نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 86 رن جوڑ کر فتح کو یقینی بنایا۔ پریٹوریس نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 53 رنز بنائے۔ اسٹاک نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں انیسو کاموریو نے آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ٹائیگر 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نے 13.3 اوورز میں 103 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

اس سے قبل آج جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئے زمبابوے کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس کے چار بلے باز 16 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ رونق پٹیل نے سب سے زیادہ 32 رن بنائے۔ اس کے بعد ریان کامویمبا 24 رن اور میشفورڈ شونگو 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ باقی کوئی بھی بلے باز پانچ رن سے زیادہ کا اسکور نہ بنا سکا۔

یہ بھی پڑھیں:مشیر خان کی آل راؤنڈ کارکردگی، نیوزی لینڈ کو 214 رنوں سے شکست

زمبابوے کی پوری ٹیم 29.2 اوورز میں 102 رن پر ڈھیر ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے وینا مفاکا نے پانچ وکٹ حاصل کئے۔ ٹرسٹن لوس نے تین وکٹ لئے۔ ریلی نارٹن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.