ETV Bharat / sports

درون دیسائی کے 498 رنز، مخالف ٹیم کو اننگز اور 712 رنوں سے شکست - Drona Desai Creats History

گجرات کا ایک اٹھارہ سالہ نوجوان کھلاڑی بھارت-بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے دوران کھیلوں کی دنیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ کیونکہ احمد آباد کے اس نوجوان کرکٹر نے انڈر 19 ٹورنامنٹ کے دوران 498 رنز بنا کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرایا ہے۔

Drona Desai
درون دیسائی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 25, 2024, 7:26 PM IST

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں سنٹرل بورڈ آف کرکٹ ایسوسی ایشن (سی بی سی اے) کی طرف سے کھیلے جا رہے دیوان بلو بھائی انڈر 19 ملٹی ڈے کپ ٹورنامنٹ میں درون دیسائی نے ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام درج کر لیا ہے۔

درون دیسائی نے انٹر اسکول کرکٹ میچ میں 498 رنز کا اسکور بنایا۔ اس ٹورنامنٹ کی 30 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ کسی کے نام نہیں ہے۔ یہ ریکارڈ گاندھی نگر کے شیوائے کرکٹ گراؤنڈ میں جے ایل انگلش اسکول اور زیویئر اسکول کے درمیان کھیلے گئے میچ کے درمیان میں بنایا گیا۔

اس ٹورنامنٹ میں سینٹ زیویئرز کی ٹیم نے جے ایل انگلش اسکول کو ایک اننگز اور 712 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ جے ایل انگلش اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے۔ زیویئرز اسکول کی جانب سے یش دیسائی اور دشین شرما نے 4-4 وکٹیں حاصل کیں۔ زیویئرز اسکول کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 844 رنز بنائے۔ جس میں درون دیسائی نے 320 گیندوں میں 498 رنز بنائے تھے۔ وہ تقریباً 372 منٹ تک کریز پر کھڑے رہے۔

Drona Desai scores 498 runs i
درون دیسائی کے 498 رنز (Etv Bharat)

اس زبردست اننگز کے دوران انہوں نے 86 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں جے ایل انگلش سکول کی ٹیم صرف 92 رنز ہی بنا سکی اور ٹیم اننگز سے ہار گئی۔ اس سالانہ ٹورنامنٹ کا انعقاد سنٹرل کرکٹ بورڈ احمد آباد نے کیا تھا جو کہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت آتا ہے۔

درون دیسائی نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ وہ سات سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دیے تھے اور ان کے والد نے انھیں سب سے زیادہ متاثر کیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ درونا میں ایک اچھا کرکٹر بننے کی صلاحیت ہے۔ جس کیو جہ سے انھوں نے درونا کو جے پی سر (جئے پرکاش پٹیل) کے پاس لے گئے جو ان کی کوچنگ کرتے ہیں۔

درونا کا مزید کہنا تھا کہ انہیں مایوسی ہوئی کہ وہ 500 رنز کا ہندسہ عبور کرنے سے محروم رہے کیونکہ انہیں احساس نہیں تھا کہ وہ اس اسکور کے اتنے قریب ہیں۔ کیونکہ گراؤنڈ پر کوئی اسکور بورڈ نہیں تھا اور میری ٹیم نے مجھے یہ نہیں بتایا کہ میں 498 پر بیٹنگ کر رہا ہوں۔

درون دیسائی اتنا بڑا اسکور کرنے والے ملک کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ممبئی کے پرنب دھناوڑے (1009 ناٹ آؤٹ)، پرتھوی شا (546)، ہیو والا (515)، چمن لال (506 ناٹ آؤٹ) اور ارمان جعفر (498) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شعیب خان کا کمال، ایک ہی اننگ میں 10 وکٹیں لے کر سب کو کیا حیران

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.