ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کا سہرا اس کھلاڑی کے سر سج سکتا ہے، جلد اعلان متوقع - Team India Head Coach - TEAM INDIA HEAD COACH

اپنی رہنمائی میں کے کے آر کو 10 سال بعد آئی پی ایل چیمپئن بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کو بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے جلد ہی اعلان کیا جا سکتا ہے۔

گوتم گمبھیر اور بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ
گوتم گمبھیر اور بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 8:29 PM IST

حیدرآباد: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 10 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر اور مینٹور گوتم گمبھیر کو ٹیم انڈیا کے نئے ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔

جس طرح کے کے آر نے ان کی رہنمائی میں آئی پی ایل کے 17 ویں سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، تب سے شائقین انہیں ٹیم انڈیا کا ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اب یہ بھی خبر گردش کرنے لگی ہے کہ بی سی سی آئی یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ راہل دراوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ ہوں گے اور اس کا اعلان بھی بہت جلد متوقع ہے۔ راہل کی بطور ہیڈ کوچ میعاد اگلے ماہ ختم ہو رہی ہے۔

اسپورٹ ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر کا بھارت کا ہیڈ کوچ بننا تقریباً طے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل فرنچائز کے ایک مالک، جو بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کے بہت قریب ہیں، نے بتایا کہ گمبھیر کی تقرری کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے بی سی سی آئی نے 27 مئی تک درخواستیں طلب کی تھی، جس کے بعد یہ خبر آرہی ہے کہ اس عہدے کے لیے مودی، شاہ، سچن تندولکر اور یوراج سنگھ سمیت تقریبا تین ہزار درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔ دراصل کوچنگ کے لیے گوگل فارم بھرنے تھے جس کی وجہ سے کافی زیادہ فرضی فارم بھی بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیا کے کے آر کی ٹیم گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ بننے کے لئے ریلیز کرے گی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.