ETV Bharat / sports

کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کرنے والے انگلینڈ کے اس آل راؤنڈر نے ریٹائرمنٹ لے لی - Moeen Ali Retirement

معین علی نے انگلینڈ کے لیے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ لیکن اب وہ اپنی جگہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم
انگلینڈ کرکٹ ٹیم (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 8, 2024, 12:53 PM IST

حیدرآباد: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ معین علی نے بڑھتی عمر اور مسلسل خراب فٹنس کے باعث کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا اور وہ اب انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی جگہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈیلی میل پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر ناصر حسین سے بات کرتے ہوئے معین علی نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کی۔ اس دوران اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ 'انگلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا ان کی زندگی کے بہترین دن تھے۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم کو آگے لے کر جائیں۔

اس کے علاوہ معین علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اب وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ اب اس کھیل سے دور ہو رہے ہیں۔ ناصر حسین سے بات کرتے ہوئے معین علی نے یہ بھی کہا کہ میں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میں انگلینڈ کے لیے کھیل سکتا ہوں۔ لیکن سچ پوچھیں تو میں جانتا ہوں کہ ٹیم کے لیے کیا بہتر ہوگا اور اچھی چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں ٹیم کے مفاد میں فیصلہ کرنا چاہتا ہوں۔

کئی کرکٹرز ایسے ہیں جو فٹ نہ ہونے یا ایک خاص عمر کو پہنچنے کے بعد بھی ٹیم میں کھیلتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ٹیم کے لیے خسارے کا باعث بن جاتے ہیں لیکن معین علی نے خود کو مکمل فٹ نہ ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ جس فیصلے کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ معین علی نے انگلینڈ کے لیے 68 ٹیسٹ میچوں کی 118 اننگز میں 5 سنچری اور 15 نصف سنچری کی مدد سے 3094 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے نام 204 وکٹیں بھی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے لیے 138 ون ڈے میچوں کی 102 اننگز میں 3 سنچری اور 6 نصف سنچری کی مدد سے 2355 رنز بنائے ہیں اور ون ڈے میں 111 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ معین علی کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 92 میچوں کی 75 اننگز میں 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 1229 رنز بنائے ہیں۔ جس میں ان کے نام 51 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، انگلینڈ کے اس گراؤنڈ پر ہوگا مقابلہ

جو روٹ کو روکنا مشکل نہیں ناممکن، سچن تنڈولکر کا ریکارڈ خطرے میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.