ETV Bharat / sports

پہلے میراتھن جیت کر تاریخ رقم کی پھر حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا - Hijab in Paris Olympics

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 13, 2024, 3:41 PM IST

نیدرلینڈز کی ایتیھلیٹ سیفان حسن نے فرانس میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین بھی اسے کافی زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

Dutch Athlete Sifan Hassan Wears Hijab to collect gold medal at Olympic Ceremony
پہلے میراتھن جیت کر تاریخ رقم کی پھر حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا (AP PHOTO)

پیرس: پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے میراتھن مقابلے میں نیدرلینڈز کی سیفان حسن نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انھیں نے اس سے قبل ایک ہزار اور 5 ہزار میٹر کی لمبی ریس کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ لمبی ریس کے تینوں فارمیٹ میں تمغے جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد اولمپکس گیمز میں مذہبی ملبوسات پہننے پر پابندی عائد تھی جس کی وجہ سے مسلم خاتون ایتھیلیٹ کو بھی اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر پڑا اور بہت سی مسلم ایتھیلیٹ نے اسی قانون کی وجہ سے اس کھیل میں شرکت بھی نہیں کی۔ اس پابندی کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔ جس کے بعد فرانسیسی حکومت نے اس قانون کو صرف اپنے کھلاڑیوں پر عائد کرنے کی بات کہی تھی۔

لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود نیدرلینڈ کی مسلم خاتون ایتھیلیٹ سیفان حسن نے پیرس اولمپکس میں لمبی ریس کے مقابلوں میں حصہ لیا اور دو مقابلے میں کانسے کا تمغہ جبکہ میراتھن میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ اس کے بعد میراتھن کی فاتح سیفان حسن نے فرانس میں خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجاجا حجاب پہن کر گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔

میڈل کے حصول کے وقت سیفان حسن نے حجاب پہن کر پوڈیم پر پہنچی اور گولڈ میڈل حاصل کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے ان کے اس اقدام کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اس اقدام پر ایک بہادر اور عظیم خاتون قرار دیا۔

سیفان حسن نے دو گھنٹے 22 منٹ اور 55 سیکنڈ کے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ میراتھن مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔جبکہ ایتھوپیا کی آصفہ نے سیفان سے تین سیکنڈ پیچھے رہ کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور کینیا کی ہیلن اوبیری نے 2:23:10 کے وقت کے ساتھ ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیفان حسن نے پیرس اولمپکس میں تین میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

پیرس اولمپکس میں حجاب پر پابندی کا معاملہ، آسٹریلیائی مسلم خاتون باکسر نے کیا کہا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.