ETV Bharat / sports

ویلنگٹن ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط، نیوزی لینڈ پر 217 رنوں کی برتری - آسٹریلیا

NZ Vs AUS 1st Test ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے نیتھن لیون کی عمدہ بالنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو محض 179 رنوں پر آل آوٹ کرکے مجموعی طور پر 217 رنوں کی برتری حاصل کرلی ۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 13 رن بنا لئے ہیں.

ویلنگٹن ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط، نیوزی لینڈ پر 217 رنوں کی  برتری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 4:55 PM IST

ویلنگٹن:ویلنگٹن کے بیسن ریزرو گراونڈ میں کھیلے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے میزبان نیوزی لینڈ پر اپبی گرفت مضبوط کرلی ہے۔آسٹریلیا کے 383 رنوں کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 179 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگ کی شروعات مایوس کن رہی اور 13 رنوں کے مجموعی اسکور پر اسٹیون اسمتھ(0) اور مارنوس لابشنگے2 رن بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک عثمان خواجہ پانچ رن اور نیتھن لیون چھ رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی کو دوٹ ملے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 71 رن،میٹ ہنری 42 رن اور ٹام بینڈل 33 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے ۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں ناکام رہے ۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 179 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے سب زیادہ چار وکٹ حاصل کئے ۔اس کے علاوہ جوس ہجیل ووڈ کو دو جبکہ میشل اسٹارک،میشل مارش اور پیٹ کمنز کو ایک ایک وکٹ ملا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان پر آئر لینڈ کی برتری، ضیاء الرحمن کو پانچ وکٹ

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنے کل کے اسکور پر 9 وکٹوں کے نقصان پر279 رنوں سے آگے کھیلتے ہوئے 104 رنوں کے اضافہ کرکے 383 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔کیمرون گرین 174 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو 5 وکٹ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.