ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان، اسٹیو اسمتھ ٹیم سے باہر - T20 WORLD CUP 2024 - T20 WORLD CUP 2024

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ 2024 کے لئے اپنی 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ کار بلے باز اسٹون اسمتھ کو آسٹریلیائی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے، جبکہ مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ ٹی20  کے لئے آسٹریلیائی ٹیم اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 1:21 PM IST

Updated : May 1, 2024, 10:22 PM IST

حیدرآباد: ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا نے جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مچل مارش کو اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔ تاہم آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ کو اسکواڈ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب اسٹیو اسمتھ کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں دہلی کے لیے کئی شاندار اننگز کھیلنے والے جیک فریزر کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ طویل عرصے تک آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم سے باہر رہنے کے بعد ایشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ بیٹنگ میں ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، نیتھن ایلس اور ٹریوس ہیڈ کو جگہ ملی ہے۔ ٹم ڈیوڈ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر دہلی کے لیے کھیل رہے ہیں، تاہم وہ گزشتہ چند میچوں سے پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹریوس ہیڈ نے حیدرآباد کے لیے 200 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کئی شاندار اننگز کھیلی ہیں جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔ ان کی کارکردگی کی وجہ سے ہی حیدرآباد آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا نے میتھیو ویڈ اور جوش انگلش کو وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر جگہ دی ہے۔

گلین میکسویل چند میچوں سے باہر رہنے کے بعد بنگلور ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ تاہم اس سیزن میں وہ اب تک کوئی اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائے ہیں۔ اس کے علاوہ مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز کو آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

میکسویل بھی آل راؤنڈر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ کپتان میشل مارش بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار بالر ہیں، اس لیے وہ آل راؤنڈر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

آسٹریلیائی ٹیم:مچل مارش(کپتان)،اشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈویڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوس ہیجل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوس انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹونس، میتھو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور اڈم زمپا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 1, 2024, 10:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.