ETV Bharat / sports

امریکہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینیڈا کو چھ وکٹوں سے شکست دی - America win t20 match - AMERICA WIN T20 MATCH

America Defeats Canada: کپتان مونانک پٹیل کے 50 رن اور اینڈریس گاس کے 50 رن کی کی نصف سنچری اننگز کی بدولت امریکہ نے پہلے ٹی-20 میچ میں کینیڈا کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔

امریکہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینیڈا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 8, 2024, 7:15 PM IST

ہیوسٹن: امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سعد بن ظفر 29 اور نکولس کرٹن 27 رن کی اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 132 رن بنائے۔ پرگت سنگھ 19 رن، آرون جانسن 16 رن، ہرش ٹھاکر 13 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت کینیڈا کے 72 کے سکور پر چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔

ایسے وقت میں لوئر آرڈر میں کپتان سعد بن ظفر نے 16 گیندوں میں تیز 29 رن بناکر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ چھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ 21 رن کے عوض تین وکٹیں لینے والے نوسٹش کینجیگے کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

امریکہ نے 133 رن کا ہدف 17.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ امریکہ کے سٹیون ٹیلر نے 22 رن بنائے۔ کپتان مونانک پٹیل نے 34 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ اینڈریز گاس نے بھی 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رن بنائے۔ ایرون جون تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا: سابق پی سی بی چیئرمین - Zaka Ashraf on Shaheen Afridi

ملند کمار چار رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور گجانند سنگھ ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کینیڈا کی جانب سے ڈیلن ہیلیگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نکولس کرٹن اور سعد بن ظفر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.