ETV Bharat / opinion

عالمی یوم شہری دفاع 2024: شہری تحفظ کے لیے وقف - شہری تحفظ کےلئے شعور بیداری

World Civil Defence Day 2024 عالمی یوم شہری دفاع ہر سال یکم مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن شہری تحفظ میں خدمات انجام دینے والے افراد کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے اور حفاظتی احتیاطی تدابیر سے متعلق عوامی شعور بیدار کیا جاتا ہے۔

عالمی یوم شہری دفاع 2024: شہری تحفظ کے لیے وقف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 11:55 PM IST

عالمی یوم شہری دفاع، شہری تحفظ کےلئے شعور بیداری کے مقصد کے تحت ہر سال یکم مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگوں کو یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ حادثات اور آفات کی صورت میں کیسے محفوظ رہیں۔ یہ دن شہری تحفظ میں خدمات انجام دینے والے افراد کو عزت دینے اور حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوامی بیداری کو فروغ دینے کےلئے منایا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل سول ڈیفنس آرگنائزیشن (ICDO) نے پہلی بار 1990 میں عالمی یوم شہری دفاع منایا تھا۔

تاریخ: ICDO کی جانب سے عالمی یوم شہری دفاع ہر سال منایا جاتا ہے، جس کی جانب سے آفات سے لڑنے والے قومی اداروں کو اعزام سے نوازا جاتا ہے۔ تنازعات کے دوران محفوظ پناہ گاہیں قائم کرنے کے مقصد کے ساتھ، جنیوا زونز کی ایسوسی ایشن نے 1931 میں ICDO کی بنیاد رکھی۔ اب یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو آفات کو لوگوں کی زندگیوں اور ماحول کو خطرے میں ڈالنے سے روکنے کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو بنیادی ڈھانچے، ماحولیات اور لوگوں کی حفاظت و بہبود کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

اہمیت - اس دن کے اہم مقاصد میں سے ایک ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے عوامی آگاہی کو بڑھانا اور شہری دفاع کی تنظیمیں کمیونٹیز کی حفاظت و آفات کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ دن لوگوں کو سول ڈیفنس کے کارکنوں کی خدمات کو یاد کرنے اور ان کا اعتراف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے اپنی جانب پر کھیل کر لوگوں کی جان بچائی اور املاک کو محفوظ رکھا۔

بھارت میں شہری دفاع 'سول ڈیفنس ایکٹ، 1968' کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ ہنگامی کارروائیوں کے اصولوں کا استعمال کرتا ہے: آفات کی تخفیف، روک تھام اور تباہی سے نمٹنے کےلئے تیاری کے ساتھ ساتھ آفت کے بعد ردعمل اور امداد کے کام کرنے کے علاوہ لوگوں کی جان بچانا، املاک کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کرنا اور امن و امان کو برقرار رکھنا اس کے بنیادی اغراض و مقاصد ہیں۔

یہ دن اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں خطرات کو کم کرنے اور بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کےلئے فعال اقدامات سے متعلق مسلسل یاد دہانی کرائی جاتی ہے۔ یہ دن افراد اور کمیونٹیز کو ان خطرات کے لیے تیار رہنے اور ردعمل کےلئے ضروری اقدامات سے متعلق آگا و بااختیار بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس طرح انسانی زندگی کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.