ETV Bharat / literature

حکیم فخر عالم کی کتاب "رازی ھند"کا رسم اجراء - Hakeem Fakhr Alam book Razi Hind - HAKEEM FAKHR ALAM BOOK RAZI HIND

مکتبہ جامعہ لمیٹڈ علی گڑھ میں منعقد ایک تقریب میں حکیم فخر عالم کی کتاب "رازی ھند" (پروفیسر حکیم محمد طیب) کے دوسرے ایڈیشن کا رسم اجراء عمل میں آیا۔

حکیم فخر عالم کی کتاب "رازی ھند"کا رسم اجراء
حکیم فخر عالم کی کتاب "رازی ھند"کا رسم اجراء (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 5:08 PM IST

Updated : Jul 10, 2024, 6:32 PM IST

علیگڑھ: حکیم فخر عالم کی کتاب "رازی ھند" (پروفیسر حکیم محمد طیب) کے دوسرے ایڈیشن کتاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مایہ ناز شخصیت پروفیسر حکیم محمد طیب پر لکھے مشاہیر کے مقالات کا مجموعہ ہے جس کی جمع و تدوین حکیم فخر عالم نے کی ہے۔ جس کا رسم اجراء مکتبہ جامعہ لمیٹڈ علی گڑھ شمشاد مارکیٹ میں منعقد ایک تقریب میں ہوا جس میں پروفیسر شہاب الدین ثاقب (سابق صدر شعبہ اردو, اے ایم یو، علی گڑھ) نے بحیثیت مہمان خصوصی اور حکیم مصباح الدین اظہر (سینئر سائنٹسٹ آر آر آئی یو ایم ،سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش، حکومت ہند) اور ڈاکٹر شاہد ملک (ڈائریکٹر ریجیما) نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔

تینوں مہمانوں نے اپنے تاثرات میں حکیم فخر عالم کی اس علمی کاوش کو سراہتے ہوئے پروفیسر حکیم محمد طیب کی شخصیت کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نئی نسل کے سامنے پیش کرنے کو اہم عصری ضرورت قرار دیا۔ قارئین کے لیے یہ کتاب مکتبہ جامعہ لمیٹڈ علی گڑھ پر دستیاب ہے اور مکتبہ جامعہ لمیٹڈ کے منیجر محمد صابر خاں نے ہی اجراء کی اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

رازی ہند مشاہیر کے مقالات پر مشتمل پروفیسر حکیم محمد طیب کا سوانحی تذکرہ ہے۔ اس مجموعہ میں معاصر طبی دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا بڑا نام ہو جو شامل ہونے سے رہ گیا ہو۔ 5 جون 2013ء کو حکیم محمد طیب نے وفات پائی, آپ ایک بہترین حکیم تھے۔

واضح رہے پروفیسر حکیم محمد طیب نے ہی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی دواخانہ طبیہ کالج کے دماغین خمیرے کا نسخہ تیار کیا تھا جو آج ناصرف آج دواخانہ طبیہ کالج کی پہچان بن چکا ہے بلکہ یونانی ادویات کی طرف مائل ہونے والوں کی بھی پہلی پسند بن گیا ہے۔

Last Updated : Jul 10, 2024, 6:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.