ETV Bharat / literature

غم حسین: کرتی رہے گی پیش شہادت حسینؑ کی، دیکھیں ویڈیو - Karbala Muharram Shayari

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 1:41 PM IST

یوم عاشورہ کے موقعے پر 'غم حسین' کے عنوان سے نامور اردو شعراء کے چنندہ اشعار ویڈیو اور آڈیو کی شکل میں پیش خدمت ہیں۔ ملاحظہ کیجیے...

غم حسین پر خون جگر سے لکھے گئے کلام
غم حسین پر خون جگر سے لکھے گئے کلام (ETV Bharat)
غم حسین پر خون جگر سے لکھے گئے اشعار (ETV Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): آج ہی کے دن موجودہ عراق کے کربلا میں 61ھ بمطابق 680ء کو نواسہ رسول حضرت امام حسین، ان کے رشتہ داروں اور حامیوں پر مشتمل 72 افراد کے ایک چھوٹے سے گروہ کو انتہائی ظالمانہ اور وحشیانہ طریقے سے شہید کر دیا گیا۔ ان پر یہ بدترین ظلم صرف اس لیے ڈھایا گیا کہ انہوں نے اموی حکمران یزید کی حکمرانی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس عظیم قربانی کو اردو ادب میں ایک خاص مقام حاصل رہا، خاص طور سے اردو شاعری میں اس کے لیے مرثیہ گوئی کی باقاعدہ ایک صنف ہے۔ اس وسیع موضوع پر شعراء کرام نے اپنے خون جگر سے ایک سے بڑھ ایک کلام پیش کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ منتخب اشعار پیش کیے جا رہے ہیں۔ ملاحظہ کیجیے:

حق ہو ستیزہ کار تو باطل ہو سر نگوں
دم بھر میں تار تار ہو شیرازۂ فسوں
دکھلا دیا حسینؓ نے اپنا بہا کے خوں
کرتے ہیں دیکھ سینۂ باطل کو چاک یوں
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی

یہ فقط عظمت کردار کے ڈھب ہوتے ہیں
فیصلے جنگ کے تلوار سے کب ہوتے ہیں
جھوٹ تعداد میں کتنا ہی زیادہ ہو سلیمؔ
اہل حق ہوں تو بہتر بھی غضب ہوتے ہیں
سلیم کوثر

ادراک تھا امام کو کیا ہے مقامِ عشق
سب کچھ نثار کر دیا اپنا بنامِ عشق
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی

موج دریا کے لبوں پر تشنگی ہے کربلا
ریگ ساحل پر تڑپتی زندگی ہے کربلا
نزہت عباسی

انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حُسین
جوش ملیح آبادی

اصغر جگر کوتھام کے روتی ہے فوج شام
تم تیر کھا کے آئے ہویاتیر مار کے
‎گلزار بخاری

ہے لہو کا قافلہ اَب تک رواں
اور قاتل، کربلا میں رہ گئے
امجد اسلام امجد

‎کسی سے اب کوئی بیعت نہیں طلب کرتا
‎کہ اہل تخت کے ذہنوں میں ڈر حسین کا ہے
‎محسن نقوی

کہیں رادھا کہیں سیتا کہیں بیاکل سی میرا ہے
کہیں پر کربلا ہے اور کہیں پر رام لیلا ہے
کمار پاشی

کرتی رہے گی پیش شہادت حسینؑ کی

آزادئ حیات کا یہ سرمدی اصول

چڑھ جائے کٹ کے سر ترا نیزے کی نوک پر

لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

مولانا ظفر علی خاں

کربلا نہیں لیکن جھوٹ اور صداقت میں
کل بھی جنگ جاری تھی اب بھی جنگ جاری ہے
منظر بھوپالی

یہ بھی پڑھیں:

VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

زلف کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

VIDEO: بے وفائی کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.