ETV Bharat / literature

بھاگلپور میں فروغ اردو سمینار مشاعرہ کا انعقاد - اردو

Mushaira held in Bhagalpur: بھاگلپور میں فروغ اردو سمینار مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں انشول کمار ڈی ایم ضلع بانکا، ڈاکٹر شاہد جمال رزمی، شعبہ صدر، پی جی اردو، جے آر ایس کالج مونگیر اور مولانا انیس اشرفی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Farogh e Urdu seminar Mushaira held in Bhagalpur

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 6:00 PM IST

بھاگلپور میں فروغ اردو سمینار مشاعرہ کا انعقاد

بھاگلپور: اردو ڈائریکٹوریٹ، محکمۂ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار پٹنہ کے زیر اہتمام ریاست بہار کے ضلع اردو زبان سیل بانکا کے ذریعہ فروغ اردو سمینار، مشاعرہ اور عمل گاہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت بانکا کے ڈی ایم انشول کمار نے کی۔ اپنے افتتاحی خطبہ میں ضلع کلکٹر انشول کمار نے کہا کہ اچھی زبان بولنے اور جاننے کے لیے اردو کی معلومات اہم ہیں۔ اردو زبان کے بغیر آپ کوئی بھی زبان اچھی طرح نہیں بول سکتے۔ انہوں نے اقلیتوں کے لیے ضلع میں کئی اقلیتی ہاسٹل کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مونگیر یونیورسٹی میں مشاعرہ اور سیمینار کا انعقاد

پروگرام میں انچارج اردو زبان سیل بانکا صبغت اللہ نے مہمانوں کو گلدستہ اور شال دے کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے فروغ کے لیے محکمہ کوشاں ہے اور ہر ماہ اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر بانکا کے ایس پی ستیہ پرکاش نے کہا کہ انہوں نے اردو زبان اپنے پڑوسی سے سیکھی اور اسی کا اثر ہے کہ ان کی اردو اور ہندی دونوں اچھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبان میں نکھار لانے کے لیے اردو سیکھنا ضروری ہے اور ہمارے ملک کی خوش نصیبی ہے کہ ہمارے ملک کا ماحول اردو کی وجہ سے گنگا جمنی تہذیب والا ہے۔ اس کے علاوہ پی جی شعبہ اردو مونگیر یونیورسٹی، مونگیر کے صدر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے پروگرام کے مندوب کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے فروغ میں بنیادی تعلیم وتدریس کا اہم کردار ہے۔ جب تک بنیادی سطح پر بچوں کو تعلیم نہیں دی جائے گی تب تک اردو کی ترقی نہیں ہوگی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا، حکومت کی طرف سے ہزاروں روپیے خرچ بھی کیے گئے لیکن سامعین کی تعداد کو دیکھ کر محبان اردو کو مایوسی ہوئی۔ سمینار کے بعد دوسرے سیشن میں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت جوثر ایاغ نے کی۔ (جن شرکاء نے مشاعرہ میں اپنے کلام سنائے ان میں شنکر کیموری، فاروق سریاوی، کاظم اشرفی، میثم علی رضوی، کاشف افتخار، جنید رضا، شمساد حسن صدیقی اور شمع خاتون وغیرہ نے اپنے کلام پیش کیے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر سید اقبال حسن رومی، ضلع پریشد رکن محمد رفیق عالم وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.