یادگیر: دارالعلوم فیضان غوث اعظم کباڑ گیرہ شورا پور تعلقہ ضلع یادگیر کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت پروفیسر صوفی شیخ محمد نور الدین شاہ قادری خلیفہ حضرت حسن چشتی القادری رحمۃ اللہ علیہ گلبرگہ نے کی۔
ڈاکٹر منور بوڑے منتخب ممبر کرناٹک اسٹیٹ ہومیوپتھک بورڈ بنگلور کی زیر سرپرستی میں منعقد اس مشاعرے کی حمایت سراج وجہی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت اللہ بادشاہ اور مولا علی سوداگر صدر دارالعلوم فیضان غوث اعظم شورا پور کی زیر نگرانی میں منعقد ہوا۔
راجہ وجے کمار نائیک کانگرس یوتھ لیڈر شورا پور، اود بن عمر چاوش نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر، اسماعیل صاحب تاج، عبدالغفار سابق چیئرمین محکمہ بلدیہ، شیخ محبوب سابقہ چیئرمین شورا پور، ناصر صاحب رکن بلدیہ شورا پور، ڈاکٹر امجد گڈنگ، نواب صاحب کلاس ون کانٹریکٹر رکما پور، عبدالغفار ورچز کانگرس لیڈر یادگیر، قمر الا سلام رکن بلدیہ یاگیر، محمد سراج رضوی جنرل سیکرٹری اتحاد ملت یادگیر، دادا پیر ریل اسٹیٹ یادگیر، سرمست باغبان شاہ پور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
ظہیر ناندیڑوی، مقیم بابا گلبرگہ، سہیل آزاد مہاراشٹر، سفیان آرونی، مبین احمد زخم یادگیر، ابراہیم ساگر، ارشاد انجم مالیگاؤں، محمد صادق عمری، اوصاف مجاہد تماپوری و دیگر نے کلام پیش کیا۔ راج محمد ملا محلہ کلیم فریدی عابد حسین پگڑی محمد صدام گڑنگ عبدالرؤف دلیپ ایم ایس سلیم، عمران قریشی برہان الدین فیروز قریشی وہ دیگر نے مشاعرے کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
- اردو کی بقا کے لئے جنگی سطح پر کام کرنے کی ضرورت
- ارشد دکنی کو انڈین یونین مسلم لیگ کا کنوینربنایا گیا
اس مشاعرے کی نظامت معروف ناظم مشاعرہ ارشاد انجم مہاراشٹر نے کی جبکہ سراج وجہی نے شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر حضرت صوفی شیخ محمد نور الدین شاہ قادری شطاری خلیفہ حضرت حسن چشتی القادری رحمۃ اللہ علیہ گلبرگہ کی دعا پر اختتام عمل میں آیا۔