ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت - Youth Electrocuted To Death - YOUTH ELECTROCUTED TO DEATH

گاندربل کے بٹہ وینہ علاقے میں واقع ایک سروس اسٹیشن پر کام دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

گاندربل میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت
گاندربل میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 4:58 PM IST

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل کے بٹہ وینہ علاقے میں واقع ایک سروس اسٹیشن پر کام دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع گاندربل میں واقع بٹہ وینہ میں سروس اسٹیشن پر کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کے اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ہلاک ہوگیا۔

گاندربل میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت (etv bharat)

انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں بٹہ وینہ کے رہائشی سہیل کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا۔اس واقعے میں ڈانگر پورہ کے رہنے والا عنایت اللہ نام کے شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے۔دریں اثنا،پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کا ماحول ہے۔مقامی باشندوں نے اس واقعے میں ہلاک نوجوان کے رشتہ داروں کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع رامبن کے میتراہ علاقہ کے باشندوں نے شراب کی دکان کے خلاف احتجاج کیا

مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ سروس اسٹیشن کے دیگر ملازمین سے اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.