ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

Youth Dies of Electrocution بڈگام کے ہردہ سورش علاقے میں جمعرات کے روز ایک نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت اشفاق احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

youth-dies-of-electrocution-in-budgam-kashmir
بڈگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 10:54 PM IST

بڈگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعرات کے روز ایک نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ متوفی کی شناخت ہردہ سورش گھاگ کے اشفاق احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھاگ علاقے کے ہردہ سورش گاؤں میں اس وقت کہرام مچھ گیا، جب ایک شخص جس کی شناخت اشفاق احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکن زوردار بجلی کا جھٹکا لگنے سے شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

اگرچہ مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دے دیا۔فوت شدہ شخص کا پوسٹ مارٹم سب ضلع ہسپتال خانصاحب میں کیا گیا، جس کے بعد اسے اپنے گاؤں ہردہ سورش کھاگ پہنچایا گیا جہاں پر اسے پُر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔

بڈگام پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا انہوں نے سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکوہ شخص ایک ٹرانسفارمر کی مرمت کر رہا تھا جس دوران اس کو بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ بے حوش ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بجلی محکمہ کے عارضی ملازمین دہائیوں سے مستقلی کے منتظر

آپ کو بتادی کہ کشمیر میں بجلی کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں کافی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموات محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے نتیجے میں رونما ہوتی ہے اور اکثر و بیشتر بجلی ترسیلی لائنز یا ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.