ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مذہبی اور ثقافتی مقامات کی بحالی اور تحفظ کی خاطر کئی منصوبوں پر کام جاری - Religious cultural places in JK - RELIGIOUS CULTURAL PLACES IN JK

ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے حامل مقامات یا ورثے کے مقامات کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ مقامات ہمارے ثقافتی معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

DC Srinagar
DC Srinagar (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 10:22 PM IST

سرینگر: ضلع سرینگر میں مختلف مذہبی مقامات اور ثقافتی ورثے کی جگہوں اور اثاثوں کی بحالی، تحفظ اور ترقی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کئی پروجیکٹس عمل لائے جارہے ہیں۔ جموں وکشمیر میں فن تعمیر اور ورثے کی بحالی،تحفظ اور دیکھ بھال کی اسکیم کے تحت فن تعمیر کی بحالی، تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے مالی سال 2023_24 کے لیے شناخت شدہ مذہبی مقامات اور ورثے کی جگہوں کی تعداد کو منظوری دی گئی ہے۔

سرینگر ضلع کے مذہبی مقامات یا ورثے کے مقامات بشمول میر سید علی ہمدانی (رح) کی خانقاہ معلی، وثرناگ میں شیو مندر، خانقاہ نقشبندی ،بھیر مندر چھتہ بل ،زیٹھیار میں زیشٹا دیوی مندر ،عیدگاہ میں عالیہ مسجد اور ناگر نگر نوہٹہ کی تاریخی کلائی کی بحالی وغیرہ شامل ہیں۔ ایسے میں کشمیر میں آرٹیکچر او ہریٹیج کی بحالی اور تحفظ اسکیم کے تحت شروع کئے گئے پروجیکٹس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ پروجیکٹس کا مقصد تاریخی،ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے حامل مقامات یا ورثے کے مقامات کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو کہ ہمارے ثقافتی معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف محکمہ جات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان پروجیکٹس کی شفافیت اور موثر آن لائن سائٹ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ ہر قیمت پر مبنی طریقہ کار اور مربوط کار کو اپناتے ہوئے تحفظ کے منصوبوں کو موثر طریقے سے مکمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.