ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں طویل انتظار کے بعد ہسپتال کا کام شروع - hospital in budgam - HOSPITAL IN BUDGAM

ضلع بڈگام میں طویل انتظار کے بعد ہسپتال کا تعمیراتی کام شروع ہو گیا۔مقامی باشندوں نے تعمیراتی کام شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بڈگام میں طویل انتظار کے بعد ہسپتال کا کام شروع
بڈگام میں طویل انتظار کے بعد ہسپتال کا کام شروع (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 4:37 PM IST

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے لوگوں کی دیرینہ مانگ آج پوری ہوئی۔ آج سے باضابطہ طور پر بڈگام کے نئے ضلع اسپتال کا تعمیراتہ کام شروع ہو گیا۔ یہ ہسپتال ایک سو پچیس بستروں پر مشتمل ہوگا ۔اس کا پروجیکٹ کاسٹ انچاس اعشاریہ تین دو کروڑ روپیہ ہے جہاں پر مریضوں کو ماڈرن ٹکنالوجی کے ساتھ اعلاج فراہم ہوگا۔

بڈگام میں طویل انتظار کے بعد ہسپتال کا کام شروع (etv bharat)

چار منزلہ عمارت اسپتال میں وارڈس کے علاوہ الگ سے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ ہوگا۔ وہیں ایک فلور پر ٹیسٹنگ سے منسلک ہوگا وہیں ایک فلور پر وارڈس ہوں گے اور لیبر ڈپارٹمنٹ بھی الگ منزل میں رہے گا۔ اسپتال کے باہر مریضوں کے لئے پارکنگ کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مقامی باشندوں نے تعمیراتی کام شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ ہسپتال جلد سے جلد بن کر تیار ہو جائے ۔ہسپتال میں کام کاج شروع ہونے سے مقامی باشندوں کو علاج کے لئے دور دراز کے علاقوں میں جانے سے نجات مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں اعضاء عطیہ کیمپ کا انعقاد

واضح رہے بڈگام کے لوگ لگاتار یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ انکے ضلع میں نیا ضلع اسپتال ہونا چاہئے جس کے لئے ریشی پورہ کےلوگوں نے اراضی دان کی تھی اور گزشتہ برس ایل جی منوج سنہا نے خود اسکے سنگ بنیاد رکھی تھی ۔آج اب اس پر باضابطہ طور پر کام شروع ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.