ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں روڈ شو کے دوران محبوبہ مفتی کا زبردست استقبال - lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نششت کی امیدوار و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج سیر ہمدان سے ایک میگا روڈ شو کا اہتمام کیا۔ اس روڈ شو میں لوگوں نے موصوفہ کا والہانہ استقبال کیا۔

warm-welcome-of-mehbooba-mufti-during-road-showin-anantnag
Etv Bharatاننت ناگ میں روڈ شو کے دوران محبوبہ مفتی کا زبردست استقبال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 8:00 PM IST

اننت ناگ میں روڈ شو کے دوران محبوبہ مفتی کا زبردست استقبال

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں ہفتہ کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی قیادت میں ایک میگا روڈ شو کا اہتمام کیا گیا ،جس میں پی ڈی کے کئی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔

روڈ شو کا آغاز اننت ناگ کے سیر ہمدان سے شروع ہوا، جو حلقہ انتخاب پہلگام کے مختلف علاقوں سے گزرا۔اس موقعہ پر جگہ جگہ لوگوں جن میں جوان مرد و زن و بزگ شامل تھے نے محبوبہ مفتی کا والہانہ استقبال کیا۔کئی مقامات پر خواتین کے ہجوم نے نغمے گا کر محبوبہ مفتی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔روڈ شو کے دوران محبوبہ مفتی نے کئی جگہوں پر لوگوں سے خطاب کیا اور انہیں پارٹی کے منشور سے آگاہ کرکے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کے استقبال میں انتظار کر رہے لوگوں نے کہا کہ انہیں محبوبہ مفتی پر پورا بھروسہ ہے اور یہ ایک واحد ایسی سیاست دان ہے جو پارلیمنٹ میں لوگوں کی بہتر طریقہ سے نمائندگی کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کی شناخت کے تحفظ کے متعلق ہیں: محبوبہ مفتی

لوگوں نے کہا کہ وہ مرحوم مفتی محمد سید کا دور کبھی بھول نہیں سکتے ہیں،ان کے دورِ اقتدار میں عوام کو کافی راحت ملی تھی، لوگ امن ترقی اور خوشحالی کی زندگی بسر کر رہے تھے ،تاہم پی ڈی پی کی حکومت ختم ہونے کے بعد وادی میں پھر سے بے چینی چھا گئی،مہنگائی بڑھ گئی ،بجلی فیس میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ،پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان بے کار بیٹھے ہیں لوگوں سے نوکریاں اور زمینں چھین لی جاتی ہیں ،اس لئے طویل وقت کے بعد انہیں پھر سے اپنی حق رائے دہی کے استعمال کا موقعہ مل رہا ہے اور وہ اپنے ووٹ کو صحیح سمت میں استعمال کرکے صرف پی ڈی پی کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.