جموں: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے تحت آج جموں پارلیمانی سیٹ پر ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ مراکز پر عوام قطاریں لگاکر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہاں پر ووٹرز صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس نشست کے لیے 22 امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ 17 لاکھ سے زیادہ ووٹرز کریں گے۔
لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے کیونکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہاں پر پہلی بار انتخابات ہو رہے ہیں۔
جموں کشمیر کے لیڈران نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنی حقِ رائے دہی کا صحیح استعمال کریں اور اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں کیونکہ یہی وہ موقع ہے جب ہم اپنے پسندیدہ امیدوار کو چن کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں 1750 اور شہروں میں 666 بوتھ بنائے گئے ہیں۔
دفعہ 144 کے تحت سختی بڑھا دی گئی ہے۔ سماج دشمن سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی کا پورا نظام فعال کردیا گیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران 1454 بوتھس پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔
اس نشست کے لیے کل 1780738 ووٹرز ہیں جن میں 28 تھرڈ جینڈر ووٹرز ہیں۔ ان سترہ لاکھ سے زاید ووٹرس میں 921053 مرد اور 859657 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس میں نوجوان ووٹرز کی بڑی تعداد پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کرے گی۔ جمہوریت کے اس عظیم تہوار کو لے کر نوجوانوں میں کافی جوش و خروش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: