پلوامہ (جموں و کشمیر): :ضلع پلوامہ کے ایندر گاؤں میں آج صوفی بزرگ اور شاعر معرفت و شریعت حضرت سوچھ صاب کرال ؒ کا عرس مبارک ان کے آستان عالیہ واقع ایندر پلوامہ میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ اطراف سے آئے زائرین نے بھی شرکت کی۔
عرس کے موقع پر حسب روایت ذائرین کی طرف سے درود و اذکار اور نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ کی گئیں۔ یہاں پر لوگوں نے تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کی اور ورد و ازکار کا بھی اہتمام کیا۔ وہیں محتلف اضلاع سے آئے ہوئے فنکاروں نے سوچھ صاب کرال ؒ کو خراج تحسین پیش کیا۔
پروگرآم کے دورآن ساز و سماع کی محفلیں بھی سجائی گئیں جس دورآن مختلف فنکاروں نے حضرت سوچھ صأب کرال ؒ کے کلام سنا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔ سماع کی یہ محفل کئی گھنٹوں تک چلی۔ اس موقعے پر خواتین کی اچھی خاسی تعداد دیکھنے کو ملی۔
آستان عالیہ پر سیکنڑوں کی تعداد میں عقیدت مند اس روحانی و صوفی بزرگ کو عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کیلئے حاضر ہوئے۔ اور انہوں نے درگاہ شریف میں چادر اور پھول چڑھائے۔ پروگرآم کے دورآن ملک کے لئے اور خاص کر وادی کشمیر میں امن و امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا احتمام کیا گیا۔