ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مرکزی ہیلتھ سیکرٹری نے ایمس سائٹ اونتی پورہ کا دورہ کیا - health secretary visits aiims site - HEALTH SECRETARY VISITS AIIMS SITE

مرکزی سکریٹری ہیلتھ اپروا چندرا نے سکریٹری ہیلتھ اورمیڈیکل ایجوکیشن سید عابد رشید شاہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیرمشتاق احمد راتھر اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کے ہمراہ زیر تعمیر ایمس سائٹ اونتی پورہ کا دورہ کیا۔

مرکزی ہیلتھ سیکرٹری نے ایمس سائٹ اونتی پورہ کا کیا دورہ
مرکزی ہیلتھ سیکرٹری نے ایمس سائٹ اونتی پورہ کا کیا دورہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 5:04 PM IST

مرکزی ہیلتھ سیکرٹری نے ایمس سائٹ اونتی پورہ کا کیا دورہ (etv bharat)

اونتی پورہ: ہیلتھ سکریٹری اپروا چندرا نے تعمیراتی عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں کے لیے اعلیٰ درجہ کی طبی دیکھ بھال کی سہولیات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کے بنیادی ڈھانچے کی ترقیوں سے کشمیر کے باشندوں، خاص طور پر جنوبی کشمیر کے باشندوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہو گا، جس سے ریاست سے باہر طبی علاج کے لئے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس کے علاوہ ایک اہم میٹنگ بلائی گئی جہاں افسران کو ان کی سہولیات کے کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ۔
واضح رہے کہ کشمیر میں ایمس کی تعمیر ضلع پلوامہ میں سرینگر جموں شاہراہ کے متصل اونتی پورہ علاقے میں شروع کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل ٹاؤن کی تزئین و آرائش اور جدید کاری کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری: ڈپٹی کمشنر

ایمس کی تعمیر سے کشمیر کے لوگ کافی خوش ہوئے تھے تاہم تعمیر میں تاخیر سے کشمیری عوام بالخصوص جنوبی کشمیر کے لوگوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اونتی پورہ میں ایمس کے بننے سے وادی کے طبی شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.