ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک، چار شدید زخمی

رامبن میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو سیاحوں کی موت ہو گئی جب کہ چار لوگ شدید زخمی ہو گئے۔

رامبن میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار
رامبن میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Updated : 2 hours ago

رامبن حادثے میں دو سیاحوں کی موت، چار زخمی (ETV Bharat)

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو سیاحوں کی موت ہو گئی۔ رام سو کے نزدیک مگر کوٹ پل کے پاس سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر الٹے ہوئے نیچے نالے میں جا گری۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت جب کہ چار دیگر لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو رام سو ہسپتال سے سب ڈسٹرکٹ بانہال اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

یہ حادثہ قومی شاہراہ پر آج صبح کے وقت میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکار تنظیم ہمالین کیو آر ٹی رامسو پولیس کے ہمراہ جائے حادثے پر پہنچی۔ اس دوران پولیس ہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے پہلے زخمی افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ اس کے گاڑی سے دو لاشوں کو نکالا گیا اور انہیں رامسو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پلوامہ پولیس نے اس تعلق سے معاملہ درج کر لیا ہے اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشوں کو وارثین کے حوالے کر دیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے اور تاحال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں تیز رفتار ٹرین نے نوجوان کو کچل ڈالا

واضح رہے کہ گذشتہ روز ضلع بڈگام میں پیش آئے حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ریلوے ٹریک پار کر رہا تھا، اس دوران وہ ایک ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔

Last Updated : 2 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.