ترال:پی ڈی پی کے ترجمان ور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ہرگام بھٹنور گاؤں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں بالخصوص نوجوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی کھلاڑیوں کے درمیان اسپورٹس کٹ تقسیم کی۔ دورے کے دوران ڈی ڈی سی موصوف نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نوجوان منشیات کی لعنت سے دور ہیں۔وہ کھیل کود میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے مقامی لوگوں کی شکایات سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ وہ انہیں درپیش تمام مسائل کا جائزہ لیں گے۔۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ یہی نسل ہمارے مستقبل کی ضامن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی ڈی سی ممبر ترال نے سپورٹس کٹ تقسیم کیے
انھوں نے مزید بتایا کہ ترال گزشتہ تیس سال کے نامساعد حالات کے دوران ترال علاقہ کافی متاثر رہا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس علاقے میں جامع تعمیر و ترقی کا خواب پورا کیا جائے گا تاکہ اس تاریخی علاقہ کی عظمت رفتہ بحال کی جائے۔ انھوں نے بتایا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے۔ اس لیے وہ ذاتی طور اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔